کوئے دوست کے معنی
کوئے دوست کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ کُو + اے + دوسْت (و مجہول) }
تفصیلات
iفارسی سے مرکبی شکل کے ساتھ اردو میں داخل ہوا۔ ماخذ زبان میں اسم ظرف مکاں |کو| کو یائے اضافت کے ذریعے ایک دوسرے |دوست| کے ساتھ ملانے سے مرکب اضافی جو اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٩٤٦ء کو "دریا آخر دریا ہے" میں مستعمل ملتا ہے۔
[""]
اسم
اسم ظرف مکان ( مذکر - واحد )
کوئے دوست کے معنی
١ - کوئے جاناں، کوئے بتاںڈ، محبوب کا گھر یا گلی کوچہ۔
بے وجہ پائے شوق میں لغزش نہیں آج شاید کہ آچلا ہوں میں نزدیک کوئے دوست (١٩٤٦ء، دریا آخر دریا ہے، ١٧٠)