کوری آنکھ کے معنی ، مترادف ، اور مطلب | urdu word kori aankh meanings and details

کوری آنکھ کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ کو (و مجہول) + ری + آنْکھ (ن مغنونہ) }

تفصیلات

iسنسکرت زبان سے ماخوذ صفت |کوری| کے بعد اسی زبان سے ماخوذ اسم |آنکھ| لانے سے مرکب بنا جو اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے تحریراً سب سے پہلے ١٧٦٥ء کو "چھ سرہار" میں مستعمل ملتا ہے۔

[""]

اسم

اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )

اقسام اسم

  • جمع : کوری آنْکھیں[کو (و مجہول) + ری + آں + کھیں (ی مجہول)]
  • جمع غیر ندائی : کوری آنْکھوں[کو (و مجہول) + ری + آں + کھوں (و مجہول)]

کوری آنکھ کے معنی

١ - بے نور آنکھ، سفید دیدہ کی آنکھ، حیران آنکھ، بے سرمہ آنکھ، بے رخی سے دیکھنے والی آنکھ، نڈر ہو کر دیکھنے والی آنکھ، بے حیائی سے دیکھنے والی آنکھ۔

"ان اکابر میں ولی، فلسفی، بادشاہ سبھی ہیں جن کی تکتی ہوئی کوری آنکھیں پلاسٹر میں حیاتِ جاوید پا کر زمان ومکان کا جائزہ لیے جا رہی ہیں۔" (١٩٦١ء، کائنات اور ڈاکٹر آئن سٹائن، ٧)

We’d love to hear your thoughts!

Share your comment below and join the conversation ✨

Comments

No comments yet. Be the first!