کوفتہ پلاؤ کے معنی
کوفتہ پلاؤ کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ کوف (و مجہول) + تَہ + پُلا + او (و مجہول) }
تفصیلات
iفارسی زبان میں کوفتن مصدر سے مشتق حالیہ تمام |کوفْتَہ| کے بعد اسی زبان سے ماخوذ |پلاؤ| لانے سے مرکب توصیفی بنا جو اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ تحریراً سب سے پہلے ١٨٨٥ء کو "بزم آخر" میں مستعمل ملتا ہے۔
[""]
اسم
اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
کوفتہ پلاؤ کے معنی
١ - پلاؤ جو کوفتے کے قورمے میں دم دے کے پکایا جاتا ہے۔
"کوفتہ پلاؤ بھی اسی طرح پکتا ہے یعنی یخنی ڈال کے کوفتہ کے قومے میں دم دیتے ہیں۔" (١٩٨٣ء، لکھنؤ کی تہذیب، ١٦٥)