کوہ نوردی کے معنی ، مترادف ، اور مطلب | urdu word koh-nawardi meanings and details

کوہ نوردی کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ کوہ (و مجہول) + نَوَر + دی }

تفصیلات

iفارسی زبان میں اسم نکرہ |کوہ| کے بعد |نَوَردن| مصدر سے مشتق صیغۂ امر |نورد| بطور لاحقۂ فاعلی لگا کر اس کے بعد |ی| بطور لاحقۂ کیفیت لانے سے مرکب بنا جو اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے ١٩٨٤ء کو "گردِراہ" میں تحریراً ملتا ہے۔

[""]

اسم

اسم کیفیت ( مؤنث - واحد )

اقسام اسم

  • جمع : کوہ نَوَرْدیاں[کوہ (و مجہول) + نَوَر + دِیاں]
  • جمع غیر ندائی : کوہ نَوَرْدِیوں[کوہ + نَوَر + دِیوں (و مجہول)]

کوہ نوردی کے معنی

١ - مارا مارا پھرنا، پہاڑوں میں گھومنا۔

"گردش روزگار مجھے دینا میں کہاں کہاں لے گئی کوہ نوردی اور دشت پیمائی کے شوق نے کیسے کیسے خطروں کے منہ میں ڈالا۔" (١٩٨٤ء، گردِراہ، ٢٠٠)

We’d love to hear your thoughts!

Share your comment below and join the conversation ✨

Comments

No comments yet. Be the first!