کچی دھات کے معنی

کچی دھات کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ کَچ + چی + دھات }

تفصیلات

iسنسکرت سے ماخوذ صفت |کچی| کے بعد اسی زبان سے ماخوذ اسم |دھات| لانے سے مرکب بنا جو اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ تحریراً سب سے پہلے ١٩٣٦ء کو "خطبات مدارس" میں مستعمل ملتا ہے۔

[""]

اسم

اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )

اقسام اسم

  • جمع : کَچّی دھاتیں[کَچ + چی + دھا + تیں (ی مجہول)]
  • جمع غیر ندائی : کَچّی دھاتوں[کَچ + چی + دھا + توں (و مجہول)]

کچی دھات کے معنی

١ - کچ دھات، خام دھات؛ کانوں سے نکلی اور بغیر صاف ہوئی دھات۔

"لکڑی کی جگہ کچی دھات کو اہمیت حاصل ہے۔" (١٩٨٤ء، جدید عالمی معراشی جغرافیہ، ٦٦)