کچی پیشی کے معنی ، مترادف ، اور مطلب | urdu word kachchi peshi meanings and details

کچی پیشی کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ کَچ + چی + پے + شی }

تفصیلات

iسنسکرت زبان سے ماخوذ صفت |کچی| کے بعد فارسی زبان سے ماخوذ اسم |پیشی| لانے سے مرکب توصیفی بنا جو اردو نہیں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٩٥٨ء کو "ناقابل فراموش" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

[""]

اسم

اسم کیفیت ( مؤنث - واحد )

اقسام اسم

  • جمع : کَچّی پیشِیاں[کَچ + چی + پے + شِیاں]
  • جمع غیر ندائی : کَچّی پیشِیوں[کَچ + چی + پے + شِیوں (و مجہول)]

کچی پیشی کے معنی

١ - [ قانون ] پہلی پیشی جو فریق ثانی کی غیرحاضری میں ہوتی ہے اور جس میں اپیل کے قابل سماعت ہونے یا نہ ہونے کا فیصلہ ہوتا ہے۔

"سیشن جج نے مقدمے کے حالات سنے اور فیصلہ پڑھا تو کچی پیشی میں ہی مقدمہ خارج کر دیا۔" (١٩٥٨ء، ناقابل فراموش، ٣٩٩)

We’d love to hear your thoughts!

Share your comment below and join the conversation ✨

Comments

No comments yet. Be the first!