کڑک کے معنی
کڑک کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ کَڑَک }
تفصیلات
iسنسکرت زبان سے ماخوذ اسم |کڑا| کا |ا| حذف کر کے |ک| بطور لاحقۂ اسمیت و صفت ملنے سے |کڑک| بنا۔ اردو میں عربی رسم الخط کے ساتھ بطور اسم اور صفت استعمال ہوتا ہے۔ سب سے پہلے ١٦٥٧ء کو "گلشن عشق" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["ایسی مرغی","دھات کا تار","رسی کا لچھا","مرغی کا بولنا","مرغی کی حالت جب وہ انڈے دینا موقوف کردے","نہ ہونا کسی چیز کا","وہ جو انڈے دینا موقوف کردے اور انڈے سینے کے لئے تیار ہو (مرغی)","کچھ نہیں","کوئی چیز نہیں","کڑکنا کا"]
اسم
صفت ذاتی, اسم صوت ( مؤنث - واحد )
کڑک کے معنی
[" رونق کو اس نے دیکھ کے شوخی سے یوں کہا گو پیر ہو گیا مگر اب تک کڑک تو ہے (١٨٨٩ء، رونق سخن، ٢٧٤)"," برستی تھی یوں دھوپ جگ پر کڑک سوکوہ و زمیں رہی تھی چھاتی کڑک (١٦٥٧ء، گلشن عشق، ١١٠)"]
["\"اسے بجلی کی کڑک میں کوئی حسن محسوس نہیں ہوتا تھا، وہ آتش فشاں پہاڑوں کی سنگ باری سے پیار نہیں کر سکتا تھا۔\" (١٩٨٧ء، فلسفہ کیا ہے، ٥٢١)","\"کسی وقت بجلی زور سے چمکی اور بانات کی کی طرح ان کے سامنے زینے پر بچھتی چلی گئی اس کے ساتھ کڑک کی آواز پر وہ اترتے چلے گئے۔\" (١٩٨٨ء، صدیوں کی زنجیر، ٣٧٦)","\"کڑک اور باہرہ اور طمانچہ اور انی ایک چوٹ نہ چھوڑی۔\" (١٨٨٠ء، فسانۂ آزاد)","\"مضبوط شخص ہو، تمہاری آواز میں بھی بہت کڑک ہے۔\" (١٨٩١ء، قصہ حاجی بابا اصفہانی، ٤٦)"]
کڑک کے مترادف
شور, گرج
اُپاس, تڑاخا, تڑاقا, رعد, سخت, شور, غُل, غوغا, فاقہ, گرج, لنگھن, کڑاکا, کڑکا
کڑک english meaning
(same as کڑاکا N.M. *)(same as کڑاکا N.M.*)a clucking hena coilclucking ; (of hen) cluck
شاعری
- چرخی کیا چیز ہے لاوے وہ جسے خاطر میں
بان بجلی کی کڑک کا کبھو پہنچے اس تک - جھال نہ تیری کردوں لاکا
کو جل ڈونگر کڑک نہ بھاکا - بجلی سا مرکب اس کا کڑک کر چمک گیا
لوگوں کے سینے پھٹ گئے جانیں دھڑک گیا
محاورات
- اور کے دانو (- نام) انڈے بچے، ہمارے دانو <br>(نام) کڑک
- اور کے نام انڈے بچے ہمارے نام کڑک
- سب کے داؤں انڈے بچے ہمارے داؤں کڑک
- کڑک بولنا
- کڑک جانا ۔ کڑکنا
- کڑک ہونا
- کڑکا سو ہے پالی نے بارا سو ہے مالی نے
- کڑکپور کپاس ایک مول ہیں
- کڑکڑاکے آواز نکالنا یا دم مارنا