کھجلی کے معنی

کھجلی کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ کُھج + لی }

تفصیلات

iپراکرت زبان سے ماخوذ اسم ہے۔ اردو میں عربی رسم الخط کے ساتھ بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٨١٠ء کو"اخوان الصفّا" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["ایک سودادی مرض کا نام جس میں یا تو بدن نہایت کھجلاتا یا ہاتھوں کی گھائیوں ڈھڈی وغیرہ میں پھنسیاں ہوجاتی ہیں اور ان میں میٹھی میٹھی چل ہوکر کھجانے سے پانی ٹپکتا ہے","ایک قسم کی بیماری جس میں بدن یا تو بہت کھجلاتا ہے یا ہاتھوں کی گھاٹیوں وغیرہ میں پھنسیاں ہوتی ہیں۔ اول قسم کو خشک اور دوسری کو تر کھجلی کہتے ہیں"]

اسم

اسم کیفیت ( مؤنث - واحد )

کھجلی کے معنی

١ - جسم یا کسی عضو میں کسی وجہ سے پیدا ہونے والی سوزش جس میں کھجانے کی خواہش زور کرتی ہے۔

"اپنی لمبی الجیھ ہوئی ڈاڑھی میں کھجلی کی، مسکرایا۔" (١٩٨٦ء، چوراہا، ٦٩)

٢ - ایک متعدی بیماری جس میں سارے بدن پر سرخ مہین دانے نکل آتے ہیں، ان میں چُل اٹھتی ہے اور کھجانے سے پانی یا پیپ نکلتی ہے۔ ایک کو خشک یا سوکھی اور دوسری کو ترکھجلی کہتے ہیں۔

"ایک لڑکی کو کھجلی کا مرض تھا۔" (١٩١٨ء، سراب مغرب، ١٧)

٣ - سزائے جسمانی پر آمادہ کرنے والی بات۔ (فرہنگ آصفیہ)۔

کھجلی کے مترادف

خارش, چل

چُل, خارش, خارِش, خارشت, کھاج

کھجلی english meaning

itchiness; the itch; the manage (in dogs).

محاورات

  • زبان میں کھجلی ہونا
  • کھجلی اٹھنا (یا ہونا)
  • کھجلی چلنا یا اٹھانا

Related Words of "کھجلی":