کیوں کہ
{ کِیوں (ی مخلوط) + کِہ (کسرہ ک مجہول) }
تفصیلات
iپراکرت سے ماخوذ صرف استفہام |کِیُوں| کے بعد فارسی سے ماخوذ حرفِ بیان |کہ| لانے سے مرکب ہوا اور اردو میں بطور متعلق فعل استعمال ہوتا ہے۔ تحریراً سب سے پہلے ١٧١٨ء کو "دیوان آبرو" میں مستعمل ملتا ہے۔
[""]
اسم
متعلق فعل
کیوں کہ کے معنی
١ - اس لیے، اس طرح پر، اس واسطے، اس وجہ سے، کیوں کر، کیوں۔
"اکثر انہیں گھر کے سامنے سے گزرتا دیکھتی کیوں کہ ان کا مکان برابر والی گلی سے اندر جا کر تھا۔" (١٩٩٢ء، افکار، کراچی، جون، ٥٧)