گئے وقت میں
{ گَئے + وَقْت + میں (ی مجہول) }
تفصیلات
iسنسکرت سے اردو میں ماخوذ مصدر |جانا| سے صیغہ ماضی مطلق جمع مذکر |گئے| کے ساتھ عربی سے اسم مشتق |وقت| کے بعد |میں| بطور حرف جار بڑھا کر |گئے وقت میں| مرکب بنا۔ اردو میں بطور متعلق فعل استعمال ہوتا ہے اور ١٩٣١ء کو "نوراللغات" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔
[""]
اسم
متعلق فعل
گئے وقت میں کے معنی
١ - اس بُرے وقت میں، اس بداقبالی کے زمانے میں۔
"اس گئے وقت میں ہمارے سرکار کے درو دولت کی زیارت کیجئے۔ (١٩٣١ء، نوراللغات، ١٤٥:٤)