گراف کے معنی
گراف کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ گِراف }
تفصیلات
iاصلاً انگریزی زبان کا لفظ ہے۔ اور بطور اسم مستعمل ہے۔ اردو میں انگریزی سے ماخوذ ہے۔ اصل معنی اور اصل حالت میں عربی رسم الخط کے ساتھ بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٩٤٤ء کو "آدمی اور مشین" میں مستعمل ملتا ہے۔
["Graph "," گِراف"]
اسم
اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
اقسام اسم
- جمع استثنائی : گِرافْز[گِرافْز]
- جمع غیر ندائی : گِرافوں[گِرا + فوں (و مجہول)]
گراف کے معنی
"ہم ان کی شاعری کے گراف پر نظر دوڑاتے ہیں تو یوں محسوس ہوتا ہے کہ ایک خواب ٹوٹتا ہے تو دوسرا خواب سامنے آجاتا ہے۔" (١٩٩١ء، افکار، کراچی، نومبر، ١١)
"گراف یونانی لاحقہ کے طور پر تحریر یا تحریر سے متعلق کے مفہوم کو ادا کرتا ہے۔" (١٩٥٥ء، اردو میں دخیل یورپی الفاظ، ٩١)
گراف کے جملے اور مرکبات
گراف پیپر, گراف فارم