گرانی کے معنی

گرانی کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ گَرا + نی }

تفصیلات

iفارسی زبان سے ماخوذ صفت |گراں| کے ساتھ |ی| بطور لاحقۂ کیفیت لگانے سے |گرانی| بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٦٤٩ء کو "خاور نامہ" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["بھاؤ تیز ہونا","بیش قیمت ہونا","سر بھاری معلوم ہونا","سوئے ہضم","غذا نہ ہضم ہونے سے بھاری پن ہونا","قیمت کی زیادتی","مہنگا پن","مہنگا ہونا","ناگوار ہونا","وزن زیادہ ہونا"]

گَراں گَرانی

اسم

اسم کیفیت ( مؤنث - واحد )

اقسام اسم

  • جمع : گَرانِیاں[گَرا + نِیاں]
  • جمع غیر ندائی : گَرانِیوں[گَرا + نِیوں (و مجہول)]

گرانی کے معنی

١ - بھاری پن، وزنی ہونا (سبکی کا مقابل)۔

"جو گاڑی اوس پر سے جاتی سبکی و گرانی اوس کی اوس پل سے دریافت ہوتی۔" (١٨٤٧ء، تاریخ یوسفی، ٦٧)

٢ - پیٹ میں غذا ہضم نہ ہونے سے طبیعت میں بھاری پن ہونا، بدہضمی، بوجھ۔

"انہوں نے عذر کر دیا پیٹ میں گرانی ہے۔" (١٩٨٧ء، نگار، کراچی، ستمبر، ١٢)

٣ - سر میں بھاری پن ہونا، کسلمندی۔

"اثرات اس سے بالکل الگ، نہ کسی قسم کا نشہ، نہ زوال عقل، نہ خمار، نہ گرانی۔" (١٩٣٧ء، انشائے ماجد، ١٢٥:٢)

٤ - دل پر بوجھ کی کیفیت یا حالت، (کنایہ) برائی، بدی، بدگمانی۔

 نہ لا دل پر کسی ڈھب سے گرانی مبارک چشم کو ہو نا توانی (١٨٨١ء، مثنوی نل دمن، ١١)

٥ - کانوں میں بھاری پن ہونا، گراں گوشی، بہراپن۔

"ہمارے کانوں میں (ایک طرح کی) گرانی ہے کہ جو کہتے ہو سنائی نہیں دیتا۔" (١٨٩٥ء، ترجمۂ قرآن مجید، نذیر احمد، ٧٠٣:٢)

٦ - [ کنایہ ] ثقالت، اشکال و ابہام۔

"بھاری بھر کم لفظ استعمال کرنے سے بیان میں الجھاؤ اور گرانی پیدا ہو جاتی ہے۔" (١٩٨٤ء، ترجمہ : روایت اور فن، ٥٨)

٧ - کم یابی، قحط، خشک سالی۔

"جب برج حمل میں گرین ہو تو قحط سالی و گرانی نرخ و ہلاکت جانوراں و خوف ظلم حاکماں . ہو۔" (١٨٨٠ء، کشاف النجوم، ١١٩)

٨ - مہنگائی، گراں | فروشی۔

"غریب عوام اس گرانی کے بوجھ تلے سسک رہے ہیں۔" (١٩٩٢ء، اردونامہ، لاہور، اپریل، ٢٨)

گرانی english meaning

weightburden; heaviness; gravity; importance; scarcenessscarcitydearthdearness; rise (in price); heaviness of spirit; depression; griefvexation; indigestion; parturition.

شاعری

  • سب پہ جس بار نے گرانی کی
    اُس کو یہ ناتواں اٹھا لایا!
  • الم سے یاں تئیں میں مشقِ ناتوانی کی!
    کہ میری جان نے تن پر مرے گرانی کی!!
  • آب دو آتشیں سے گرانی ہے خود مجھے
    بہر مریض عشق تو ہوتا ہے سم گلاب
  • وہ تیغ تیز جب صف ثانی سے مل گئی
    خفت پر اک کو اس کی گرانی سے مل گئی
  • موقوف اسی دن سے ہوئی تھی رسد آئی
    لشکر میں ہوئی شاہ کے غلے کی گرانی
  • وہ ساغر پلا جو روانی دکھائے
    طبیعت کی میری گرانی دکھائے
  • چار دن کی ہے گرانی دیکھتا عریاں کا وسواس
    ادھر سیس عاشقاں کا بھی دھڑا ہے
  • یاد آئیں بیڑیاں اور وہ گرانی طوق کی
    کم ہوا سودا مرا منہ دیکھ کر حداد کا
  • تاثیر مئے ناب کی کیا روح فزا ہے
    کچھ اِس سے ططبیعت پہ گرانی نہیں آتی

محاورات

  • بقدر مال باشد سرگرانی
  • طبیعت پر گرانی آنا ‌یا ہونا
  • طبیعت کو گرانی ہونا

Related Words of "گرانی":