گرم گرم کے معنی

گرم گرم کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ گَرْم + گَرْم }

تفصیلات

iفارسی زبان سے ماخوذ اسم صفت |گرم| کی تکرار سے مرکب تکراری |گرم گرم| بنا۔ اردو میں بطور متعلق فعل استعمال ہوتا ہے۔ سب سے پہلے ١٦٦٥ء کو "علینامہ" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["بہت گرم","تازہ بہ تازہ","جلد جلد","شتاب شتاب","گرم کی تاکید"]

اسم

متعلق فعل

گرم گرم کے معنی

١ - بہت گرم، تازہ بہ تازہ۔

"میٹھی روٹیاں، آج پکائی ہیں، اماں نے گرم گرم، مزیدار۔" (١٩٧٥ء، خاک نشیں، ٣٥)

٢ - جلد جلد، شتاب۔

 یاد آیا سوئے دشمن اس کا جانا گرم گرم پانی پانی ہو گیا میں موج دریا دیکھ کر (١٨٥١ء، مومن، کلیات، ٦٤)