جماعت کے معنی
جماعت کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ جَما + عَت }
تفصیلات
iعربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم ہے۔ اردو میں عربی سے ماخوذ ہے اور اصلی معنی میں ہی بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٧٣٩ء میں "کلیات سراج" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["اکٹھا ہونا","آدمیوں کا جتھا","چنڈال چوکڑی","سکول کا درجہ","صفِ نماز","مراداً نمازِ جماعت","نمازیوں کی قطار"]
جمع جَماعَت
اسم
اسم جمع ( مؤنث - واحد )
اقسام اسم
- جمع : جَماعَتیں[جَما + عَتیں (یائے مجہول)]
- جمع غیر ندائی : جَماعَتوں[جَما + عَتوں (واؤ مجہول)]
جماعت کے معنی
"حیوانوں کی زندگی کا حال اس لحاظ سے معلوم کرنا کہ وہ کس جماعت اور کس گروہ میں شامل کیے جاتے ہیں۔" (١٩٤٠ء، حیوانیات، ٦)
"ان ہی کے طبقے کے دو ایک نمازی اور بس کل اتنی ہی جماعت۔" (١٩٥٤ء، اکبر نامہ، عبدالماجد، ٣٢)
"جماعت سے چاروں علماے باقیہ یعنی ابن ماجہ اور ابوداؤد اور نسائی اور ترمذی رحہم اللہ منظور ہیں۔" (١٨٦٧ء، نورالہدایہ، ١٧:١)
"اچھا ذرا صبر کر، تو یوں نہیں مانے گا، تیرا . ابھی جماعت کے رو برو حصہ کر دیتا ہوں۔" (١٨٨٤ء، ظریف کے ڈرامے، ١١:٤)
"ان کے تواضعات . ابھی تک جماعۃ یعنی پنچایت کے پورے اختیار میں ہیں۔" (١٩٦٧ء، اردو دائرہ معارف اسلامیہ، ٩٨:٣)
پیدا کر جو ہر شرافت ہو جا پھر داخل جماعت (١٩٢٧ء، تنظیم الحیات، ١٨٧)
"ہم کو حق حاصل ہے کہ اپنے حقوق کی حفاظت کے لیے ٹریڈیونین یا اس قسم کی کوئی اور جماعت بنالیں۔" (١٩٥٢ء، امن کے منصوبے، ٥٤)
"الگ الگ جماعتیں طالب علموں کی بہ لحاظ عمر کے بنائی گئی ہیں۔" (١٨٩٥ء، مکتوبات سرسید، ٣٤٩)
"رسمی الجھاؤ سے بچنے کے لیے ہم سیٹوں کے سیٹ کو جماعت (Clas) کہیں گے۔" (١٩٦٩ء، نظریۂ سیٹ، ٣٣)
"جس طرح قفایا جماعت رکنیت اضافت کو بیان کرتے ہیں اسی طرح قفایا ایک جماعت اور دوسری جماعت کے مابین تعلق کا اظہار کر سکتے ہیں۔" (١٩٦٥ء، تعارف منطق جدید، ٧١)
"مندرجہ بالا جدول سے ظاہر ہوتا ہے کہ اس میں صرف ایک ہی عامل ہے جس جماعت (شہہ) میں دیکھایا گیا ہے۔" (١٩٦٨ء، اطلاقی شماریات، ٢٥١)
جماعت کے جملے اور مرکبات
جماعت بندی, جماعت اکثریہ, جماعت داری
جماعت english meaning
a companybodybandypartytroopgroupcongregated or collective bodyassemblycongregationsocietymeetinggathering; classorderranka bodya classa congregationa crowda gatheringa meetingan assemblyassociationblack marketteerclasscongregational prayersorganization
شاعری
- حواس ظاہری و باطنی کو جمع کر لینا
حقیقت میں یہی سچ مچ نماز با جماعت ہے - رحمت ہے خدا کی یہ عزیزوں کی جماعت
پر اس کی کوشی میں ابھی بغلیں نہ بجاؤ - توبہ ریاست توبہ فراست‘ توبہ مقالت توبہ سیاست
فطرت لحیاں‘ فکر جماعت ‘ حسن بیاض و غصہ حمرا - تیار جماعت ہے نماز آپ پڑھیں گے
آب فرض ادا کر کے لڑائی پہ چڑھیں گے - یہ جماعت دیکھیے یہ ڈھول تاشا دیکھیے
ڈوڑنا یاروں کا ایسا بے تحاشا دیکھیے - گرا ناتوانی سے جو وہ امام
پریشاں ہوا اس جماعت کا حال - عباس دلاور نے کہی آکے اقامت
قائم ہوئی آ کر عقب شاہ جماعت
محاورات
- جماعت سے کرامت ہے
- جماعت سے کرامت ہے جماعت کرامت