گروپ کے معنی
گروپ کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ گُرُوپ (و غیر ملفوظ) }
تفصیلات
iاصلاً انگریزی زبان کا لفظ ہے اور بطور اسم مستعمل ہے۔ اردو میں انگریزی سے ماخوذ ہے اصل معنی اور اصل حالت میں عربی رسم الخط کے ساتھ بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٩١٣ء کو "مکاتیب شبلی" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["کئی آدمیوں کی تصویر","کئی چیزوں کا مجموعہ"]
Group گُرُوپ
اسم
اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
اقسام اسم
- جمع استثنائی : گُرُوپْس[گُرُوپْس]
- جمع غیر ندائی : گُرُوپوں[گُرُو + پوں (و مجہول)]
گروپ کے معنی
"یہ لفظ گروپ (Group) ہے جو مجموعہ کے مفہوم میں اردو میں عام ہو چکا ہے۔" (١٩٥٥ء، اردو میں دخیل یورپی الفاظ، ٢٤٣)
"وہ ہجوم میں مجھے ڈھونڈتے ہوئے ہمارے گروپ تک پہنچے۔" (١٩٨٩ء، جنہیں میں نے دیکھا، ١٤٩)
"کسی رسالے میں یہ گروپ چھپ جائے تاکہ علی گڑھ کے بڑے بڑے لوگوں کے ساتھ دنیا انہیں بھی دیکھ لے۔" (١٩٣٢ء، زندگی، ٤٣)
"ساختی فارمولا کے ذریعے مختلف ایٹموں یا گروپوں کی آپس میں ترتیب و آراستگی کا مکمل طور پر پتہ چل جاتا ہے۔" (١٩٨٥ء، نامیاتی کیمیا، ٣٥)
گروپ کے مترادف
حلقہ, جماعت
جُھنڈ, مجمع
گروپ کے جملے اور مرکبات
گروپ بندی, گروپ فائیرنگ
گروپ english meaning
Group