گزارنا کے معنی

گزارنا کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ گُزار + نا }

تفصیلات

iفارسی زبان میں صفت |گزار| کے ساتھ |نا| بطور لاحقۂ تعدید لگانے سے فعل |گزارنا| بنا۔ اردو میں فارسی سے ماخوذ ہے اور بطور فعل استعمال ہوتا ہے۔ ١٥٦٥ء کو "جواہر اسراراللہ" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["(عرضی) داخل کرنا","(عمر) بسر کرنا","(نذر) پیش کرنا","(وقت رات وغیرہ) کاٹنا","ادا کرنا","بجا لانا","ترک کرنا","رہا کرنا","ضائع کرنا","مہلت دینا"]

اسم

فعل متعدی

گزارنا کے معنی

١ - بسر کرنا، کاٹنا۔

"وہی تہذیب تھی زندگی گزارنے کے آداب وہی تھے۔" (١٩٩٣ء، جنگ، کراچی، ١٢ فروری)

٢ - ادا کرنا، بجالانا۔

 نیچا ہو کر سر پھوں دیوے آپس آپس اوپر وارے آپس آپ نماز گزارے ایسا کون جو اس کوں پاڑے (١٥٦٥ء، جواہر اسرار اللہ، ١٠٠)

٣ - پیش کرنا، داخل کرنا، سامنے رکھنا (عرضی وغیرہ)۔

"ایک طالب علم نے ہمارے صداقت نامے کے ساتھ جامعہ کراچی میں درخواست بھی گزاری دی۔" (١٩٨٥ء، حرف چند، ٤٥٦)

٤ - عمر گزارنا، زندگی کے دن کاٹنا، گزربسر کرنا۔

"وہ تو جیسی گزارنی تھی گزار گئے، لیکن تم کو ابھی بہت سی گزارنی ہے۔" (١٩٠٨ء، صبح زندگی، ٢٢٦)

٥ - ایک جگہ سے دوسری جگہ لے جانا، منتقل کرنا۔

"دوسرے کی اراضی پر پانی بہاتا یا . غلاظت یا کوئی اور ضرر رساں شے گزارنے کا باعث ہوتا ہے۔" (١٩٣٣ء، جنایات برجایداد، ٨١)

٦ - چھوڑنا، ترک کرنا، ریا کرنا، واگزاشت کرنا، مہلت دینا، گنوانا، برباد کرنا، رائیگاں کرنا۔ (فرہنگ آصفیہ، علمی اردو لغت)

محاورات

  • (پر) گراں گزارنا (یا ہونا)
  • آنکھوں میں رات کاٹنا یا گزارنا
  • رات آنکھوں میں کاٹنا یا گزارنا
  • رات گزار دینا۔ گزارنا
  • زندگی گزارنا / گزرنا
  • زندگی کے دن گزارنا
  • سوئی ‌کے ناکے سے اونٹ گزارنا
  • سوئی کے ناکے سے اونٹ گزارنا(یا نکالنا)
  • گن گن کے دن کاٹنا یا گزارنا
  • مر مر کے دن گزارنا

Related Words of "گزارنا":