گلابی کے معنی

گلابی کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ گُلا + بی }

تفصیلات

iفارسی زبان میں اسم |گلاب| کے ساتھ |ی| بطور لاحقۂ نسبت لگانے سے |گلابی| بنا۔ اردو میں بطور صفت اور گا ہے بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٦٧٢ء کو "دیوان عبداللہ قطب شاہ" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["ایک قسم کا رنگ جو ہلکا سرخ ہوتا ہے","جام شراب","چھوٹی رنگین بوتل جس میں شراب یا گلاب رکھتے ہیں","سُرخی مائل","شراب کا گلاس","گل رنگ","گُل فام","گُل گوں","گُلاب کے پھول کی مانند منسوب بہ گلاب","گلاب کے پھول کے مانند"]

اسم

اسم نکرہ ( مذکر، مؤنث - واحد ), صفت ذاتی ( واحد )

گلابی کے معنی

["١ - [ مذکر ] گلاب کے پھول کا رنگ، ہلکا لال رنگ، ہلکی سرخی۔","٢ - [ مؤنث ] شراب کا گلاس، شراب کا پیالہ، ساغر، جام۔","٣ - شراب نیز گلاب کی بوتل، صراحی۔","٤ - ایک قسم کی مٹھائی۔","٥ - ناشپاتی کی ایک قسم۔"]

[" گلابی گلابی وہ ہلکا سا رنگ نہیں آج گالوں یہ کل کے سارنگ (١٩١٠ء، قاسم اور زہرہ، ٤٤)","\"اس لیے گلابیاں طاقوں پر چنی دھری رہتیں، جب بھی کوئی مہمان آتا تو بلاتکلف اس سے انہیں نوازا جاتا۔\" (١٩٥٧ء، نقد حرف، ٣٠١)"," زمین تشنہ کام کی جماہیوں کے سامنے شراب لالہ رنگ کی گلابیاں لیے ہوئے (١٩٣٣ء، سیف و سبو، ٨٧)"," میٹھی ہے جس کو برفی کہیے، گلابی کہیے یا حلقے دیکھ اس کے تازی جلیبی کہیے (١٨٣٠ء، نظیر، کلیات، ١٦٥:٢)","\"ہندوستان سے باہر جہاں جہاں کہیں یہ لفظ (امرود) بولا جاتا ہے اس سے \"گلابی\" یعنی \"ناخ\" \"ناک\" یا ناشپاتی مقصود ہوتی ہے۔\" (١٩٧٣ء، اردو نامہ، کراچی، ١٣:٤٤)"]

["١ - گلاب کے رنگ کا، ہلکا سرخ، گلگوں نیز گہرا پیازی۔","٢ - [ ] گلاب میں بسا ہوا، گلاب آمیز، جیسے: گلابی پیڑا ہے قند کا، گلابی ریوڑی ہے کھانڈ کی۔ (فرہنگ آصفیہ)","٣ - ہلکا، کم کم، خوشگوار جو شدت نہ رکھتا ہو جیسے گلابی جاڑا وغیرہ۔ (فرہنگِ آصفیہ)۔"]

["\"ایک روز وآپس آیا تو ہاتھ میں آلوچے کے گلابی شگوفوں سے لدی ہوئی بڑی سی ڈالی تھی۔\" (١٩٨٨ء، یادوں کے گلاب، ٤٦)"]

گلابی کے مترادف

بوتل, پیازی

احمر, بوتل, پنک, پیازی, پیمانہ, ساغر, سرخ, سُرخ احمر, شربتی, گلاس, گلرنگ, گلگوں, گُلگُوں, لال

گلابی کے جملے اور مرکبات

گلابی اردو, گلابی آنکھیں, گلابی پن, گلابی پوش, گلابی جاڑا, گلابی رنگت, گلابی ریوڑی, گلابی سنڈی, گلابی گرمی, گلابی وہابی

گلابی english meaning

Rose colour; red (or ruby) wine; a bottleflagon (for holding rose-wateror wine); a kind of sweat meat (scented with rose-water).a bottle for holding rose-water or a kind of sweetmeat scented with rose-water roseflagonmild not fanaticpinkroseaterose-colourrosywinewine cup

شاعری

  • جی چاہتا ہے عیش کریں ایک رات ہم
    تو ہووے چاندنی ہو گلابی شراب ہو
  • عمر بھر ہم رہے شرابی سے
    دل پُرخوں کی اِک گلابی سے!
  • دلِ پُرخوں کی اک گلابی سے
    عمر بھر ہم رہے شرابی سے
  • نیند کا ہلکا گلابی سا خمار آنکھوں میں تھا
    یُوں لگا جیسے وہ شب کو دیر تک سویا نہیں
  • گھر سے نکلے اگر ہم بہک جائیں گے
    وہ گلابی کٹورے چھلک جائیں گے
  • سیاہ زلف پہ آنچل خفیف آبی ہے
    برہنہ پاہے تو ہر نقش پا گلابی ہے
  • فقیروں سے نہ ہو بیرنگ لا لا فصل ہولی میں
    تیرا جامہ گلابی ہے تو میرا خرقہ بھگوا ہے
  • عمر بھر ہم رہے شرابی سے
    دل پر خُوں کی اک گلابی سے
  • اگر ہیں اہل دل یاں پردہ دار راز میخانہ
    تو ہر دم جام سے کیا ہے یہ سرگوشی گلابی کی
  • شکر کر چھن چھن معافی آپنے پروردگار
    نیہہ باغاں میں گلابی پھل کھلے ہیں لال تج

محاورات

  • آنکھ گلابی ہونا
  • آنکھوں کے پردے گلابی ہونا
  • آنکھیں گلابی ہونا

Related Words of "گلابی":