گناہ کے معنی
گناہ کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ گُناہ }
تفصیلات
iاصلاً فارسی زبان کا لفظ ہے۔ اردو میں فارسی سے ماخوذ ہے اور بطور اسم استعمال ہوتا ہے ١٦١١ء کو "کلیات قلی قطب شاہ" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["برا کام","جُرم و ذنب","خلاف ورزی قانون","خلاف وزئی قانون","نارمانیئے خدا","نافرمانیئے خدا عصیان","وہ کام جس سے دوسرے کو ناجائز نقصان پہنچے۔ وہ کام جس کی وجہ سے انسان کو خدا کی طرف سے سزا ملے","وہ کام جس کے کرنے سے آدمی کیفر کردار کا مستحق ہو","کارِ بد"]
اسم
اسم کیفیت ( مذکر - واحد )
اقسام اسم
- جمع غیر ندائی : گُناہوں[گُنا + ہوں (و مجہول)]
گناہ کے معنی
زندگی نام ہے گناہوں کا قعر ذلت میں ابن آدم ہے (١٩٨٨ء، مرج البحرین، ١٨)
"قتل عام، لوٹ مار اور مار دھاڑ کے دنوں میں گھیرا جانا کوئی گناہ نہیں۔" (١٩٩٠ء، قومی زبان، کراچی، مارچ، ٢٨)
"کسی بھی شخص کا کسی ملک، قوم یا برادری میں . ایک دوسرے کو حقیر جاننا گناہ ہے۔" (١٩٩٠ء، تاریخ بھٹی، ٧)
"اما فرصت اس کی جملہ شے کوں و لیکن حال تج میں کہنا، یہ تو گناہ کی بنی ہمارے پر۔" (١٥٨٢ء، کلمۃ الحقائق، ٧٥)
گناہ کے مترادف
بدی, برائی, جرم, قصور, غلطی
آلودگی, اپرادھ, اثم, اوگن, بدی, برائی, پاپ, تردامنی, تقصیر, جرم, جریرہ, جنایہ, خطا, دوش, عصیاں, عنت, قصور, معصیت, کُناسس
گناہ کے جملے اور مرکبات
گناہ آلود, گناہ صغیرہ, گناہ گار, گناہ کبیرہ, گناہ عظیم, گناہ بالذت, گناہ گاری
گناہ english meaning
Faultoffencecrimesin; guilt; viceiniquity(rare) Fault
شاعری
- تم بھی اے مالکانِ روز جزا
بخش دو اب گناہ مت پوچھو - کوئی ایسا گناہ اور نہیں!
یہ کہ کیجئے ستم کسی پر یار - عذرِ گناہ خوباں بدتر گنہ سے ہوگا
کرتے ہوئے تلافی بے لطف تر کریں گے - اک فرصتِ گناہ ملی وہ بھی چار دن
دیکھے ہیں ہم نے حوصلے پروردگار کے - گناہ گِن کے میں کیوں اپنے دل کو چھوٹا کروں
سنا ہے تیرے کرم کا کوئی حساب نہیں - میں سادہ لوح واقفِ رسم بتاں نہ تھا
اقرارِ عشق کرکے گناہ گار ہوگیا - یہ کون بے گناہ لہو میں نہا گیا
ایک چیخ سی اٹھی ہے زبان صلیب سے - اہلِ نظر ہی جانے ہیں کیسے اُفق مثال!
حدِّ ثواب جاتی ہے حدِّ گناہ تک - نہیں وہ خواہش نجات میں بھی
جو کشش دامنِ گناہ میں ہے! - اے ربِّ عدل تُو مری فردِ عمل کو چھوڑ
بس یہ بتا کہ اس میں ہے میرا گناہ کیا؟
محاورات
- انسان گناہوں کا پتلا ہے
- ایک نظر کے گناہگار ہونا
- پھیروں کی گناہگار ہے
- توبہ ربڑ ہے اور گناہ پنسل کی تحریر
- تین گناہ خدا بھی بخشتا ہے
- زیارت بزرگان کفارۂ گناہ
- زیارت بلرگاں کفارۂ گناہ
- سبزہ برسنگ نہ روید چہ گناہ باراں را
- سر پر گناہ (گناہوں) کا بار (بوجھ) لے جانا
- عذر (گناہ) بدتر از گناہ