ہمت کے معنی

ہمت کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ ہِم + مَت }

تفصیلات

١ - ارادہ، عزم، قصد، دل کا ارادہ, m["ارادئہ بلند الوالعزمی","ارادہ بلند","جرأت ڈھارس","حوصلہ حالی","دل کا ارادہ","عالی حوصلگی","مرکبات میں جیسے پست ہمت عالی ہمت کم ہمت","ہَمَّ اعادہ کرنا"]

اسم

اسم کیفیت ( مؤنث - واحد )

ہمت کے معنی

١ - ارادہ، عزم، قصد، دل کا ارادہ

٢ - ارادہ بلند، اولالعزمی، حوصلہ عالی۔

٣ - جرات، ڈھارس، دلیری، عالی حوصلگی۔

٤ - شجاعت، بہادری، سورماپن، طاقت۔

٥ - دعا، دعائے درویشاں۔

٦ - توفیق، سردھا۔

ہمت کے مترادف

حوصلہ, طاقت, جرأت, قدرت, قوت, جگر داری, کرم, کلیجا, اوسان

ارادہ, استطاعت, اوالعزمی, برنائی, بہادری, توفیق, جرأت, حوصلہ, دسترس, دلیری, شجاعت, طاقت, عزم, فیاضی, قابلیت, قدرت, قصد, قوت, لیاقت, کوشش

ہمت english meaning

mindthought; anxious thoughtsolicitude; attentioncare; lofty aspiration; ambition

شاعری

  • اگر کوشش کرے انسان تو کیا ہو نہیں سکتا
    وہ بے ہمت ہیں جو ہر کام کو مشکل سمجھتے ہیں
  • کاٹ لینا ہر کٹھن منزل کا کچھ مشکل نہیں
    اک ذرا انسان میں چلنے کی ہمت چاہیئے
  • وہی تنظیم ہیں اے دوست اس زمانے میں
    شکست کھا کے جو ہمت جوان رکھتے ہیں
  • نہ ہمت ہے غنیمِ وقت سے آنکھیں ملانے کی
    نہ دل میں حوصلہ اتنا کہ مٹی میں اتر جائیں
  • میرے نوشاة تری جرات و ہمت کے نثار
    میرے ارمان بھرے میں تری صورت کے نثار
  • جرأت میں بھی ہمت میں بھی ہے حیدر ثانی
    عباس سے ہے آس وہی لائے گا پانی
  • آفت ہے یگانے ہی جو ہمت نہ کریںگے
    یہ کس نے کہا تھا کہ ہمیں پہلے مریں گے
  • گر یہی ہمت و بخشش ہے تو بازاری سے
    بدلے خرمہرہ کے محتاج نہ لے گا گوہر
  • سپرد اہل ہمت جب ہوئے خدمات الفت کے
    ہمارے دل کو شغل سعی لا حاصل پسند آیا
  • جس کی ہمت کی ہے ترازو میں
    دو جہاں مثل دانۂ خردل

محاورات

  • آسماں کردو بر ہرآنچہ ہمت بستی
  • بہرکارے کہ ہمت بستہ گردد۔ اگر خارے بود گلدستہ گردد
  • تہمت سر لگنا
  • تہمت لگانا
  • جیت ہمت کے ہاتھ ہے
  • روزی بقدر ہمت ہر کس مقرر است
  • سن کوئی ہزار کچھ سناوے لیجے وہی جو سمجھ میں آوے۔ قابو ہو تو کیجے نہ غفلت۔ عاجز ہو تو ہارے نہ ہمت۔ آتا ہو تو ہاتھ سے نہ دیجے۔ جاتا ہو تو غم نہ کیجے
  • عالی ہمت سدا مفلس
  • فکر ہر کس بقدر ہمت اوست
  • کمر ہمت (چست) باندھنا

Related Words of "ہمت":