ہندو کے معنی
ہندو کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ ہِن + دُو }
تفصیلات
١ - ہندوستان کا رہنے والا، ہند کا باشندہ، ہندستانی، ہندی۔, m["ہند کا باشندہ","ہند کا بشندہ","ہندوستان کا رہنے والا","ہندوستان کی وہ قوم جس میں بت پرستی جائز ہے اور اس ان کا طریق دیگر اقوام سے بالکل علیحدہ ہے","ہندوستان کی وہ قوم جس میں بت پرستی جائز ہے اور اس کا طریق دیگر اقوام سے بالکل علیحدہ ہے","ہندوستان کے قدیم باشندے"]
اسم
اسم معرفہ ( مذکر - واحد )
اقسام اسم
- جمع غیر ندائی : ہِنْدُوؤں[ہِن + دُو + اوں (و مجہول)]
ہندو کے معنی
١ - ہندوستان کا رہنے والا، ہند کا باشندہ، ہندستانی، ہندی۔
٢ - ہندوستان کی وہ قوم جس میں بت پرستی جائز ہے اور ان کا طریق دیگر اقوام سے بالکل علیحدہ ہے، آریا و شنوجین ست وغیرہ کے لوگ، ہندوستان۔
٣ - حبشی، شہدی، سیاہ رنگ کا آدمی، کالا آدمی یہ معنی صرف فارسی میں فارسی میں آتے ہیں، چنانچہ ہندوئے سپر وغیرہ زحل تارے کو صرف اس کے کالا ہونے کی وجہ سے کہتے ہیں۔
٤ - چور، راہزن، لٹیرا۔
٥ - غلام، بردہ، چیلا، حلقہ بگوش، بندہ، داس، عبد۔
ہندو english meaning
Hindu; Indian
شاعری
- خد دین قایم ہے ہندو بھاراں بھکاو و تم
سیاہی کفر کی بھانو اجالا جگمگاو و تم - ہندو تو کون چیز ہے جو مجھ سے بولے کچھ
بندھ جائے دم کو نمدا اگر آے یاں بھسنڈ - ہندو ہیں بت پرست ، مسلماں خدا پرست
پوجوں میں اس کسی کو جو ہوآشنا پرست - اس بہمنی ہندو کا کس دہر کروں شکایت
نیں لیکھے ہیں مورخ تاریخ اس حکایت - محمد دین قائم ہے ہندو بھاواں بھگا وو تم
سیاہی کفر کی بھانو اجالا جگ مگا وو تم - مری سرکار کا الو نکل کر جانہیں سکتا
کبھی ہندو بجر بٹو کبھی مسلم نظر بٹو - یاہے ترنگ اچپل نین ہورسار سو ہندو برن
سوکالے برچاہاتھ میں آیا کسی جیون مارکر - دنیا کی زیب و زینت کفار کو مبارک
ہندو کے مردے لپٹیں کم خواب و گلبدن میں - اس بہمنی ہندو کا کس دھر کروں شکایت
نیں لیکھے ہیں مورخ تاریخ اس حکایت - جب تلک ہے حاکمان وقت سے ان کو گریز
گویا یہ ہندو ہیں انگریزی گئو کا ماس ہے
محاورات
- آد ہندو بعد مسلمان
- اپنی کرنی پروان کیا ہندو کیا مسلمان
- پیت تو ایسی کیجئے جوں ہندو کی جوئے۔ جیتے جی تو سنگ رہے مرے پہ ستی ہوئے
- سمن ایسی پریت کرجوں ہندو کی جوئے۔ جیتے جی تو سنگ رہے مرے پہ ستی ہوئے