یعنی کے معنی

یعنی کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ یَع + نی }

تفصیلات

١ - جانو، ارتھات، مراد، مطلب۔, m["(مضارع) عَنَیَ کا","مراد یہ ہے","مطلب یہ ہے"]

اسم

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )

یعنی کے معنی

١ - جانو، ارتھات، مراد، مطلب۔

شاعری

  • عشق کی تہمت جب نہ ہوئی تھی کاہیکو ایسی شہرت ہے
    شہر میں اب رسوا ہیں یعنی بدنامی سے کام کیا
  • یعنی کہ اپنے عشق کے حیران کار میر
    دیوار کے سے نقشِ در اوپر کھڑے رہے
  • یہ مشتِ خاک یعنی انسان ہی ہے روشن
    ورنہ اُٹھائی کن نے اس آسماں کی ٹکر
  • گریہ خونیں ٹک بھی رہے تو خاک سی منہ پر اُڑتی ہے
    شام و سحر رہتے ہیں یعنی اپنے لہو کے پیاسے ہم
  • یعنی مانندِ صبح دُنیا میں
    ہم جو پیدا ہوئے سو پیر ہوئے
  • زندگی بھر یوں تو اس نے آہ دکھ پایا بہت
    ضبط غم کی سعی لا یعنی میں غم کھایا بہت
  • رونا روز شمار کا مجھ کو آٹھ پہر اب رہتا ہے
    یعنی میری گناہوں کو کچھ حصر و حد و حساب نہیں
  • حصر فضائل شہ ذیشاں محال ہے
    یعنی شمار قطرہ باراں محال ہے
  • کاش نکلے آپ کا ارمان عیش بے خلش
    اور مرے سینے سے نکلے خار غم یعنی یہ دم
  • وہ ساکن خانۂ سلاسل
    یعنی وہ بکاؤ لی بے دل

Related Words of "یعنی":