آب دار کے معنی

آب دار کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ آب + دار }

تفصیلات

iفارسی زبان میں اسم |آب| کے ساتھ فارسی مصدر |داشتن| سے مشتق صیغہ امر |دار| لگانے سے مرکب بنا۔ اردو میں فارسی سے ماخوذ ہے اور بطور صفت اسم استعمال ہوتا ہے تحریراً سب سے پہلے ١٦٣٥ء کو "سیف الملوک و بدیع الجمال" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["پیسے والا","تیز دھار والا (ہتھیار)","جوہر دار","دولت مند","صاحبِ ثروت","صاحبِ مال","صیقل دار","مال دار"]

اسم

صفت ذاتی ( واحد ), اسم نکرہ ( مذکر، مؤنث )

آب دار کے معنی

["١ - چمکیلا، درخشاں؛ مجلا، مصفا۔","٢ - صاف و شفاف، بے داغ۔","٣ - دلکش، پررونق، جو آنکھوں کو بھلا لگے۔","٤ - ترو تازہ شاداب (اکثر شعر میں بطور ایہام)۔","٥ - تیز دھار والا، سان پر چڑھایا ہوا (آہنی ہتھیار)۔","٦ - لطیف، نفیس، عمدہ۔","٧ - شایستہ، شتہ۔","٨ - (صید و شکار) پانی سے دھلا ہوا گوشت۔"]

[" سرا پردۂ چرخ ابر بہار یہ جھالر ہے مقیش کی آبدار (١٩٣٢ء، بے نظیر، کلام بے نظیر، ٣٥٥)","\"(کپڑے) جتنے اجلے اور صاف جائیں گے، اتنے ہی اچھے اور آبدار دھل کر آئیں گے۔\" (١٩٠٨ء، صبح زندگی، ١٥٧)","\"جتنی ہلدی کم ہوگی اتنا ہی سالن آبدار ہوگا۔\" (١٩٠٨ء، صبح زندگی، ١٥٧)"," تر و خشک جہاں میں خوش ہیں فقط داغ اور اشک آبدار سے ہم (١٨٨٤ء، مرزا انس، دیوان (قلمی نسخہ)،٢١)","\"جمن نے مچان پر سے ایک آبدار چھری اٹھائی۔\" (١٩١٢ء، شہید مغرب، ٦٠)","\"دربار کی ہمت افزائیاں کہاں میسر ہو سکتی ہیں کہ وہ پھر آبدار شعر کہہ سکیں۔\" (١٩٥٩ء، نقش آخر (ڈراما)، ٩٤)"," جن کا دل پاکیزہ ہے جن کا چلن ہے آبدار وہ عزیزوں کی نگاہوں سے اتر سکتے نہیں (١٩٢٥ء، افکار سلیم، ١١١)","\"دوسرے وقت شام کو بنو اخت چار گھنٹے کے طلب کر کے طعمۂ آبدار یعنی گوشت پانی سے دھلا ہوا اور ترسیر شکم کھلاوے۔\" (١٨٨٣ء، صیدگاہ شوکتی، ٧٣)"]

["١ - بادشاہوں اور امیروں کے مشروبات کا نگراں اور منتظم، پانی پلانے کی خدمت پر مامور ملازم، سقّا۔","٢ - [ آبپاشی ] کھیتوں کو نہری پانی دینے کے معاملات کا نگراں، نہر کے پانی کی تقسیم کا منتظم۔","٣ - [ نباتیات ] ایک گھاس ہے کہ کھجور کے پیڑ کے ریشوں کی طرح ہوتی ہے۔ (خزائن الادویہ، 1:7)۔"]

["\"ایک آبدار ہی تھا جس کو میجر صاحب دوست رکھتے تھے۔\" (١٩١٠ء، سپاہی سے صوبہ دار، ٨٨)","\"چیف انجینئر (اری گیشن) سکھر زون نے. حیدر آباد میں آبداروں کا امتحان برائے ١٩٦٢ء منعقد کرانے کی ذمہ داری تفویض کی ہے۔\" (١٩٦٧ء، روزنامہ جنگ، کراچی، ١٢ ستمبر، ٧)"]

Related Words of "آب دار":