آخذ

{ آ + خِذ }

تفصیلات

iیہ عربی زبان کے ثلاثی مجرد کے باب سے اسم فاعل ہے اور اردو میں اسم صفت مستعمل ہے۔ اردو میں سب سے پہلے ١٦١١ء میں "قلی قطب شاہ" کے ہاں مستعمل ملتا ہے۔

["اخذ "," اَخَذ "," آخِذ"]

اسم

صفت ذاتی ( مذکر - واحد )

اقسام اسم

  • جنسِ مخالف : آخِذَہ[آ + خِذَہ]
  • جمع استثنائی : آخِذِیْن[آ + خِذِیْن]
  • جمع غیر ندائی : آخِذوں[آ + خِذوں (و مجہول)]

آخذ کے معنی

١ - لینے والا، اخذ کرنے والا، وصول کرنے والا۔

 نبی سے آخذ اور امت پہ فائض ادھر قابل ادھر غافل ہے یا غوث (١٩٠٥ء، حدائق بخشش، ٧:٢)