خلائی کے معنی

خلائی کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ خَلا + ای }

تفصیلات

iعربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم |خلا| کے ساتھ |ئی| بطور لاحقۂ نسبت و صفت لگانے سے |خلائی| بنا۔ اردو میں بطور صفت مستعمل ہے ١٩٦٩ء کو "ٹیلیویژن کی کہانی" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["خالی جگہ"]

خلو خَلا خَلائی

اسم

صفت ذاتی ( واحد )

خلائی کے معنی

١ - خلا (فضائے ارضی سے اوپر کا خطہ) سے متعلق یا منسوب، خلا کا۔

"ٹیلی ویژن کی مدد سے دنیا کے انسانوں نے نہ صرف قریب فاصلہ سے چاند کا مشاہدہ کیا بلکہ خلائی دوریوں سے خود اپنی زمین کو دوسرے سیاروں کی مانند چمکتے دیکھا" (١٩٦٩ء، ٹیلیویژن کی کہانی، ١١٥)

٢ - خلا (وہ جگہ یا ظرف جس میں ہو کش کے ذریعے ہوا نکال لی گئی ہو) سے متعلق یا منسوب، خلا دار۔

ایک خلائی یعنی ویکیوم ٹیوب کے اندر ایک کیتھوڈ اینوڈ سسٹم ترتیب دیا جاتا ہے" (١٩٧٢ء، تابکاری، ١٠١)

خلائی کے جملے اور مرکبات

خلائی راکٹ, خلائی اسٹیشن, خلائی پمپ, خلائی سیل, خلائی شٹل, خلائی نلی

Related Words of "خلائی":