آقا کے معنی
آقا کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ آ + قا }
تفصیلات
iیہ لفظ فارسی زبان سے ماخوذ ہے۔ فارسی میں بطور اسم مستعمل ہے اور اردو میں بھی اصل معنی میں ہی مستعمل ہے۔ |فرہنگ آصفیہ| کے مطابق اصلاً یہ لفظ ترکی زبان کا ہے۔ اغلب امکان بھی یہی ہے۔ البتہ اردو میں فارسی سے ہی داخل ہواہے۔ سب سے پہلے ١٧٨٠ء میں سودا کے کلیات میں مستعمل ملتا ہے۔, m["اَن داتا","خاوند ۔ شوہر"]
اسم
اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
اقسام اسم
- جمع غیر ندائی : آقاؤں[آ + قا + اوں (و مجہول)]
آقا کے معنی
"گمراہی کی خواہشوں اور باطل کی پیروی میں سے جو اس کا آقا چاہے اس کو حکم کرتا ہے۔" (١٨٦٦ء، تہذیب الایمان (ترجمہ)، ٨٨)
"صاحبو! آقا رخصت ہوے فاطمہ کی آنکھیں ابل پڑیں۔" (١٩١٦ء، سی پارہ دل، ٢٤:٢)
آقا کے مترادف
آجر, آغا, خداوند, سائیں, سرکار, خواجہ, صاحب, ذو, سوامی, ذی, اہل, دھنی, وارث, مالک
آغا, آکا, افسر, اکّا, بزرگ, جناب, حاکم, حضور, خاوند, خداوند, شوہر, صاحب, لارڈ, مالک, میاں
آقا english meaning
Lordmasterownerlordto be lightedto dawn
شاعری
- کب سپاہی کام پر آقا کے اب دیتا ہے جی
بھوک سے کرتا ہے ہوکر زندگی سے سیر جنگ - حاصل حضوری شہ گردوں اساس ہو
ہے وہ غلام خاص جو آقا کے پاس ہو - آقا سے کہیں کرتے ہیں دوری بندے
شیعہ ہیں حسین کے حضوری بندے - جاں تن سے کوئی آن میں آجاتی ہے آقا
یہ خادمہ رخصت کے لیے آتی ہے آقا - میرے آقا ہیں چاردہ معصوم
جو کہ دونوں جہاں کے ہیں مخدوم - بس جس کے تم سے آقا ہوں وہ بہر احتجاج
جائے کہو تو کس درو کس داربان تلک - عباس یہ بولے وہ گھڑی حق نہ دکھائے
آقا پہ جو آتی ہو بلا ہم پہ وہ آئے - گردن کو ہلایا کہ مسیحانہ اتریئے
دم ہے ابھی مجھ میں مرے آقا نہ اتریئے - آقا کا میرے نہ بال بیکلا ہوئے
رویاں رویاں میرا دعا کرتا ہے
محاورات
- جیسا آقا ویسا نوکر
- جیسے آقا ویسے نوکر