آملہ کے معنی

آملہ کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ آم + لَہ }

تفصیلات

iسنسکرت میں اصل لفظ |آ ملک| ہے اس سے ماخوذ اردو میں |آملہ| مستعمل ہے۔ سب سے پہلے ١٨٣٧ء میں "مثنوی بہاریہ" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["آنوالا۔ ایک درخت کا پھل جو مربّہ بنانے کے کام آتا ہے۔ اور دواﺋیوں میں استعمال ہوتا ہے","اس کا مربّے مقوی دل و دماغ خیال کیا جاتا اور درخت کا نام بھی یہی ہے","امرت پھل","ایک جڑی بُوٹی","ایک جڑی بوٹی جس کو خواتین بال دھونے کے کام میں لاتی ہیں ، جیسے آملے اور ریٹھے یا سکا کائی کو کھرل کرکے ، پانی میں بھگا کر خواتین اُس سے بال دھوتی ہیں تاکہ بال نرم و ملائم ، ریشمی اور سیاہ چمکدار ہوجائیں","ایک قسم کا کسیلا اور تُرش پھل جس سے سر دھوتے ہیں","ایک قسم کا کسیلا اور ترش پھل جس سے سر دھوتے ہیں۔ فساد خون کو دور کرتا ہے۔ حرارتِ صفرا کو تسکین دیتا ہے اور بلغم کو خارج کرتا ہے۔ اس کا مربٰے مقوی دل و دماغ خیال کیا جاتا ہے اور درخت کا نام بھی یہی ہے","حرارتِ صفرا کو تسکین دیتا اور بلغم کو خارج کرتا ہے فِساد خون کو دور کرتا ہے","دواؤں ، اچار اور مربوں میں استعمال ہونے والا ایک تُرش پھل","سری پھل"]

آملک آمْلَہ

اسم

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )

اقسام اسم

  • واحد غیر ندائی : آمْلے[آم + لے]
  • جمع : آمْلے[آم + لے]
  • جمع غیر ندائی : آمْلوں[آم + لوں (و مجہول)]

آملہ کے معنی

١ - ایک قسم کا کسیلا اور ترش پھل جو رنگ میں انگور سے مشابہ اور جسامت میں آلوچے کے برابر ہوتا ہے، اس درخت کا پھل (مربہ بنانے کے کام آتا اور دواؤں میں استعمال ہوتا ہے)۔

"تازہ آملہ کوٹ کر کپڑے میں رکھ کر نچوڑیں اور اس کو مٹی وغیرہ کے برتن میں ڈال کر آگ پر رکھ کر کسی چیز سے چلاتے رہیں کہ قوام گاڑھا ہو جائے۔" (١٩٢٦ء، خزائن الادویہ، ٤٠٥:١)

آملہ english meaning

The plant Emblic Myrobalana fruit used, white green, for making picklesamla

محاورات

  • آملہ کا کھایا بزرگ کا فرمایا پیچھے معلوم ہوتا ہے
  • تاتا۔ تیتا آملہ تینوں دھات بناس

Related Words of "آملہ":