آپ کے معنی

آپ کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ آپ }

تفصیلات

iسنسکرت میں |آتمن|مستعمل ہے۔ ہندی میں |اپن| مستعمل ہے لیکن اردو میں سنسکرت سے ہی آیا اور |آپ| مستعمل ہوا ہے اور ضمیر کے معنوں میں استعمال ہوتا ہے، سب سے پہلے ١٣٢٤ء میں امیر خسرو کے ہاں مستعمل ملتا ہے۔, m["اپنا نفس","اپنی ذات","اشارہ خدا کی ذات کی طرف","ایک شخص سے مخاطب ہو کر دوسرے شخص حاضر کی طرف اشارہ کرنے کی غرض سے جیسے آپ کون ہیں","جماعت کے لئے: جیسے آپ صاحبان، آپ لوگ","حاضر متکلم اور غائِب تینوں کے متعلق استعمال ہوتا ہے","خود اپنی ذات سے","س۔ آتمن","غائِب کو حاضر قرار دے کر آپ کا استعمال ہوتا ہے","ہوش و حواس"]

اسم

ضمیر شخصی, ضمیر شخصی ( حاضر )

اقسام اسم

  • ["حالت : تخصیصی"]

آپ کے معنی

["١ - \"اپنا اپنے یا اپنی کی جگہ، جیسے : آپ کاج مہا کاج\""]

["آپ بیتی کہوں کہ جگ بیتی۔ (١٩٢٩ء، وداع خاتون، ٢٣)"]

["١ - |تو| اور |تم| (واحد و جمع) کی جگہ تعظیماً مستعمل؛ حضور، جناب۔","٢ - غائب کو حاضر فرض کر کے تعظیماً |وہ اُس یا ان| کی جگہ۔","٣ - (طنزاً) ادنٰی درجے کے شخص سے تخاطب کے موقع پر (اکثر |بھی| کے ساتھ)"]

[" جھک کے مل سارے جہاں سے ورنہ اے دِل ایک دِن دیکھ لینا آپ سے تم تم سے تو ہو جائے گا (١٩٣٣ء، عروج، عروج سخن، ٩١)","\"آپ حج کے ساتھ ضمناً و تیماً مدینہ منورہ کی زیارت خلافِ ادب . سمجھتے تھے۔\" (١٩٣٠ء، سفر حجاز، عبدالماجد دریا آبادی، ٦٩)","آپ بھی بڑے عجب انسان ہیں۔ (١٩٥٨ء، مہذب اللغات، ٤٨٦:١)"]

آپ کے مترادف

بذات خود, آن[3]

اپنا, اپنی, اپنے, تم, تو, جناب, حضرت, حضور, خود, خودی, روح, وُہ, ہستی

آپ کے جملے اور مرکبات

آپ آپ میں, آپ ہی, آپ کو, آپ کا جی

آپ english meaning

(polite for) youselfselvesYouyour honouryourself

شاعری

  • پہنچا جو آپ کو تو میں پہنچا خُدا کے تئیں
    معلوم اب ہوا کہ بہت میں بھی دور تھا
  • ناحق ہم مجبُوروں پر یہ تُہمت ہے مُختاری کی
    چاہتے ہیں سو آپ کریں ہیں ہم کو عبث بدنام کیا
  • غلط تھا آپ سے غافل گزرنا!
    نہ سمجھے ہم کہ اس قالب میں تُو تھا
  • ناحق ہم مجبوروں پر یہ تہمت ہے مختاری کی
    چاہتے ہیں سو آپ کریں ہیں ہم کو عبث بدنام کیا
  • حق ڈھونڈھنے کا آپ کو آتا نہیں ورنہ
    عالم ہے سبھی یار کہاں یار نہ پایا
  • ہم بیخودانِ محفل تصویر اب گئے
    آئندہ ہم سے آپ میں آیا نہ جائے گا
  • آئے ہم آپ میں تو نہ پہچانے پھر گئے
    اس راہِ صعف عشق میں یارو تعب ہے کیا
  • ہے میری تیری نسبت روح اور جسد کی سی
    کب آپ سے میں تجھ کو اے جان جدا جانا
  • لطف کیا آزردہ ہوکر آپ سے ملنے کے بیچ
    ٹک تری جانب سے جب تک عذر خواہی بھی نہ ہو
  • کھینچا ہے آدمی نے بہت دور آپ کو
    اس پردے میں خیال تو کر ٹک خدا نہ ہو

محاورات

  • آپ (سے) ملے سو دودھ برابر مانگ ملے سو پانی
  • آپ (ہی) کی جوتیوں کا صدقہ ہے
  • آپ آئے بھاگ آئے
  • آپ آپ
  • آپ آپ میں
  • آپ آپ کرنا
  • آپ آپ کرنا یا کہنا
  • آپ آپ کو
  • آپ آپ ہی ہیں وہ وہی
  • آپ اپنی بات کھو بیٹھے

Related Words of "آپ":