آڑ کے معنی
آڑ کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ آڑ }
تفصیلات
iسنسکرت زبان میں اصل لفظ |آورڑ| ہے لیکن اردو زبان میں داخل ہو کر |آڑ| مستعمل ہوا۔ سب سے پہلے ١٥٦٤ء میں حسن شوقی کے دیوان میں مستعمل ملتا ہے۔, m["(گنوار) معاون","رولی یا کاجل کی ایک ترچھی لکیر جو ہندو عورتیں بندی کے نیچے اپنے ماتھے پر کھینچ دیتی ہیں","وہ چیز جس کے پیچھے چُھپ رہیں جیسے ٹِیلا ، درخت وغیرہ"]
آورڑ آڑ
اسم
اسم نکرہ ( مذکر، مؤنث - واحد ), صفت ذاتی ( مؤنث - واحد ), متعلق فعل
اقسام اسم
- ["واحد غیر ندائی : آڑے[آ + ڑے]","جمع : آڑیں[آ + ڑیں (یائے مجہول)]","جمع غیر ندائی : آڑوں[آ + ڑوں (واؤ مجہول)]"]
- ["جمع : آڑیں[آ + ڑیں (یائے مجہول)]","جمع غیر ندائی : آڑوں[آ + ڑوں (واؤ مجہول)]"]
آڑ کے معنی
["\"پرندوں کو انڈے دینے کے لیے تنہائی کی اور آڑ کی جگہ درکار ہوتی ہے۔\" (١٩٢٤ء، پرندوں کی تجارت، ١٤)","\"جس قدر گنجائش فریب اور دغا بازی کی مذہب کی آڑ میں ہے کسی شعبہ زندگی میں نہیں۔\" (١٩٣٢ء، انور، ٦٩٤)","\"جو لوگ واقعی . دوست پرور ہوتے ہیں . ان کے پس ماندوں کو آڑ دینے والوں کی کمی نہیں۔\" (١٩٣٥ء، دودھ کی قیمت، ٧٧)","\"سر جو ٹکرایا تو دیوار کی آڑ لگا کر بیٹھ گئی۔\" (١٩٢٦ء، شرر، فلورا فلورنڈا، ١٦١)"," بہت واں سے نزدیک ترتھا پہاڑ فقط بیچ میں ایک جنگل تھا آڑ (١٨٤٧ء، مثنوی صیدیہ، ١١٦)","\"جنتیوں اور دوزخیوں کے بیچ میں ایک آڑ . ہو گی۔\" (١٨٩٥ء، ترجمہ قرآن، نذیر احمد، ٢٤٨)","\"اس قصبے میں جن حضرات اسلام کی جائیداد پر یہ نوبت جائیداد کے ضائع ہونے کی، بیع، رہن، آڑ سے آئی ہے وہ میرے ہی قرابت دار ہیں۔\" (١٩٠٤ء، ماہ نامہ |عصر جدید| جون، ٢٤٣)","\"دو بدو کہنے سننے سے ذرا سی آڑ اور تھوڑا سا لحاظ جو باقی ہے وہ بھی اٹھ جائے گا۔\" (١٩٢٠ء، لخت جگر، ٢٠٦:١)","\"عمارت میں آڑ آتی ہے تو آئے چھت میں رخنہ پڑتا ہے پڑے۔\" (١٩٢٨ء، فنون، اپریل، ٢٦)"," اینگر کی دے ہوں لال ٹکلیا اور دے ہوں کاری آڑواہی رسیاپے (١٨٩٥ء، (پوربی گنواری) (فرہنگ آصفیہ، ١٥٠:١))","\"لے کواڑ ہو جاتی ہے، یہ لے آڑ سے آسان ہے۔\" (١٩٢٧ء، نغمات الہند، ٩١)"]
["\"مصیبت تو اسے ہے جس کی کوئی آڑ نہیں۔\" (١٩٣٥ء، گئودان، ٣٠٨)"]
["\"تراش روزانہ واقع نہ ہو، بلکہ ایک دن آڑ۔\" (١٩٠٧ء، فلاحۃ النخل، ٢٤٣)","\"اتنا سنا کہ کہیں دھگڑے کے پاس پکڑی گئیں لو بی بی یہ شہزادیاں ہیں جن کو محل کیا کوئی کونا آڑ بھی نصیب نہیں۔\" (١٨٨٢ء، طلسم ہوشربا، ٦٦٧:١)"]
آڑ کے جملے اور مرکبات
آڑ پاڑ, آڑ کباڑ
آڑ english meaning
ambushcoverpretenceprotectionsheltersubterfugeto be idleto be indolent
شاعری
- درد نے کروٹ ہی بدلی تھی کہ دل کی آڑ سے
دفعتاً پردہ اُٹھا اورپردہ دار آ ہی گیا - یہ حق پرست ہیں کیسے عجیب سوداگر
فنا کی آڑ میں کارِ دوام کرتے ہیں - بادل کی اوٹ سے ‘ کبھی تاروں کی آڑ سے
چُھپ چُھپ کے دیکھتا ہُوا یہ حیلہ جُو ہے کون! - بادل کی اوٹ سے، کبھی تاروں کی آڑ سے
چھپ چھپ کے دیکھتا ہوا یہ حیلہ جُو ہے کون! - گلے سے لگ جاؤآکے صاحب مرے تمہارے بگاڑ کیا ہے
کہاں کی ٹٹی پہاڑ کیسا بتاؤ صاحب یہ آڑ کیا ہے - پرے آو کر آڑ جو سی جیتے
مہا پنڈتاں ہور مجوسی جیتے - کچھ منہ سے پھوٹیے تو سہی پھر نہیں کہ ہاں
آپس میں ہے حجاب کی جو آڑ توڑییے - دن کوتو میرے نالہ سوزاں بلند ہوں
ڈھونڈے فلک پہ مہر فلک ابر ترکی آڑ - مردوں کے واسطے ہے یہ ٹیکا کلنک کا
گھونگٹ ہو عورتوں کا جو لوں میں سپر کی آڑ - اے ترک دیکھ تو کوئی گولی سے آڑ نہ جائے
بندوق اس طرح نہ بھری انجمن میں داغ
محاورات
- (کی) آڑ لینا
- آڑ میں چھپنا
- آڑا ترچھا ہونا
- آڑا کھنچ جانا
- آڑی ترچھی سنانا یا کہنا
- آڑے آجانا یا آنا
- آڑے آنا
- آڑے وقت کا گہنا ہے
- آڑے ہاتھوں لینا
- آڑے ہونا