آک کے معنی
آک کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ آک }
تفصیلات
iسنسکرت زبان میں اصل لفظ |ارک| ہے لیکن اس سے ماخوذ اردو مستعمل |آک| ہے۔ فارسی زبان میں بھی |آک| ہی مستعمل ہے۔ قرین قیاس ہے کہ فارسی میں بھی سنسکرت ہی سے داخل ہوا ہے۔ اردو میں سب سے پہلے ١٧٤٦ء میں "قصہ مہر افروز و دلبر" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["اکوار کا پودا","ایک چوڑے پتوں والے پودے کا نام","دودھ والا پودا","س (ارک) عوام (آکھ ۔ آگ) (یہاں ارک میں سے رائے مہملہ حذف ہوکر آک ہوا اس سے آک ہوگیا جیسے کرشان سے کسان بنسری سے بنسی۔ چونکہ کاف عربی اور گاف فارسی میں بہم بدل ہے جیسے تک تگ، کاک، کاگ اس سبب سے لوگ آگ بھی کہنے لگے مگر خاص لوگوں نے بباعثِ اشتباہ اس کو گاف سے نہیں بدلا تاکہ آگ بمعنی آتش سے شبہ نہ پڑے) اکوَن ، مدار، اکوڑا، اکواڑ، اکوا ایک قسم کا درخت ہوتا ہے جو کھرسا میں سرسبز اور برسات مین مرجھایا ہوا رہتا ہے۔ اس کا دودھ نری رنگنے اور دواؤں میں ڈالنے کے کام آتا ہے حال کے تجربہ سے ثابت ہوا ہے کہ اس کا دودھ اور اس کے پتوں کا بھرتا طاعون کے لئے ازحد مفید ہے۔ دہلی کے اچار والے اس کے پتوں کا نیبو کے عرق میں اچار ڈالتے ہیں جو نہایت ہاضم ہوتا ہے اور باؤگولے کے درد کو فائدہ بخشتا ہے","مدار کا پودا","مدار کا پودا جس کی شاخوں اور پتّوں سے دودھ جیسا مواد (رَس) نکلتا ہے"]
ارک آک
اسم
اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
اقسام اسم
- جمع غیر ندائی : آکوں[آ + کوں (واؤ مجہول)]
آک کے معنی
"اگر بیض خانے کے پتے علیحدہ علیحدہ رہیں تو اس حالت کو انمل پھل . کہتے ہیں مثلاً "سدا بہار آک"۔ (١٩٦٢ء، مبادی نباتیات، ١٣٨)
آک english meaning
Curledfloweredgigantic swallow-wortcalotropis giganteaa shoot of sugarcanean earthenwareCalotropis gigantea (madar)Swallow-wort
شاعری
- غل ، شور ، ببولا ، آک ، ہوا اور کیچڑ ، پانی ، مٹی ہے
ہم دیکھ چکے اس دنیا کو یہ دھوکے کی سی ٹّٹی ہے
محاورات
- آک کا کیڑا آک میں راضی۔ ڈھاک کا ڈھاک میں
- اب کوئی (آکر) تھوکتا بھی نہیں
- ان دو پاٹوں کے بیچ آکے ثابت گیا نہ کوئی
- اونٹ نے چھوڑا آک بکری نے چھوڑا ڈھاک
- بڑا بول آگے آکر (آگے) رہتا ہے
- چاکری میں آکری کیا
- راگنی آکے کھڑی ہونا
- رانی کو کون کہے آکا ڈھک
- رواق و منظر چشم من آشیانئہ تست۔ کرم نما و فردو آکہ خانہ خانہ تست
- لنگر لنگوٹا آکے رکھنا یا دینا