آہ کے معنی

آہ کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ آہ }

تفصیلات

iفارسی زبان میں افسوس کے موقع پر مستعمل کلمہ ہے۔ ہندی میں ہائے اور انگریزی میں Oh مستعمل ہے۔ اردو میں فارسی زبان سے ماخوذ ہے اور بطور اسم اور بطور حرف دونوں طرح مستعمل ہے سب سے پہلے ١٦١١ء میں قلی قطب شاہ کے کلیات میں مستعمل ملتا ہے۔, m["(اسم مونث) اسمائے اصوات میں سے یہ لفظ ہے) ژند (اوہ) س (اہو) پراکرت (اوو) اوہ","بے چین رہنا","تکلیف سے کراہنے کی آواز","درد سے کراہنا","صداے ندبہ","وائے حیف","کلمۂ افسوس","ہائے وائے"]

اسم

حرف فجائیہ ( مؤنث - واحد ), اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )

اقسام اسم

  • ["جمع : آہیں[آ + ہیں (یائے مجہول)]"]
  • ["جمع : آہیں[آ + ہیں (یائے مجہول)]","جمع غیر ندائی : آہوں[آ + ہوں (واؤ مجہول)]"]

آہ کے معنی

["١ - کلمہ افسوس و حسرت، مترادف : ہائے وائے، افسوس، حیف، اف۔"]

["\"آہ وہ جاں گسل لمحہ جب میں اس کے برابر ایک گز کے فاصلے سے نکلا۔\" (١٩٣٦ء، پریم چند، واردات، ١٥٧)"]

["١ - تکلیف میں گہری سانس لینے یا کراہنے کی آواز۔"]

["\"اس تکبیر میں آہ کی شان تھی اور حملہ ناتواں تھا۔\" (١٩١٠ء، فلپانا، شرر، ١٧١)"]

آہ کے مترادف

گریہ, افسوس

اف, اُف, افسوس, ایلاس, حیف, دم, سانس, نالہ, نفس, وائے, واویلا, ہا, ہائے

آہ کے جملے اور مرکبات

آہ آتشبار, آہ سوزاں, آہ و بکا, آہ و فغاں, آہ و زاری, آہ نیم شب, آہ سرد, آہ جگر, آہ جگر سوز, آہ فشاں, آہ دلدوز, آہ رسا, آہ زناں, آہ سحر, آہ شب

آہ english meaning

Ah!Alas!alas! o dear! ah!alas, ah ; ah ah ; dear ; dear me ; oh dearalas, ah ; ah ah ; dear ; dearme ; oh dearcry of paincry of pain ; moanint. alas: o DEAR: AH:moanrecovering from sickness regaining one’s legs after stumblingsigh

شاعری

  • کب تک تکلف آہ بھلا مرگ کے تیں
    کچھ پیش آیا واقعہ رحمت کو کیا ہوا
  • فلک نے آہ تری رہ ہیں ہم کو پیدا کر
    برنگ سبزہ نو رستہ پائمال کیا
  • آہ کِس انداز سے گُزرا بیاباں سے کہ میر
    جی ہر اک نخچیر کا اُس صَید افگن میں رہا
  • آہ سحر نے سوزش دل کو مٹا دیا
    اس باد نے ہمیں تو دیا سا بُجھا دیا
  • شہر دل آہ عجب جائے تھی پر اس کے گئے
    ایسا اُجڑا کہ کسی طرح بسایا نہ گیا
  • جیتے جی آہ ترے کوچے سے کوئی نہ پھرا
    جو ستم دیدہ رہا جا کے سو مر کر نکلا
  • پہنچا نہ پہنچا آہ گیا‘ سو گیا غریب
    وہ مُرغ نامہ بر جو مِرا نامہ لے گیا
  • اس کی طرزِ نگاہ مت پوچھو
    جی ہی جائے ہے آہ مت پوچھو
  • تھا کرم پہ اُسی کے شرب مدام
    میرے اعمال آہ مت پوچھو
  • سروکار آہ کب تک خامہ و کاغذ سے یوں رکھیئے
    رکھے ہے انتہا احوال کی تحریر بھی آخر

محاورات

  • آہ (آہیں) بھرنا
  • آہ آہ رہنا
  • آہ بھر کے رہ جانا
  • آہ بھرنا
  • آہ بے تاثیر ہونا
  • آہ خالی نہ جانا
  • آہ سر کرنا
  • آہ سرد بھرنا یا کھینچنا
  • آہ سرد کھینچنا
  • آہ سے بشرا جھڑنا

Related Words of "آہ":