بادشاہ گر کے معنی ، مترادف ، اور مطلب | urdu word Badshah-gar meanings and details

بادشاہ گر کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ باد + شاہ + گَر }

تفصیلات

iفارسی زبان میں اسم |بادشاہ| کے ساتھ لاحقۂ فاعلی |گار| کی تخفیف |گر| بطور لاحقۂ فاعلی لگنے سے |بادشاہ گر| مرکب اضافی بنا۔ اردو میں فارسی سے ماخوذ ہے اور بطور اسم صفت مستعمل ہے۔ ١٩١٠ء میں |مقالات ناصری" میں مستعمل ملتا ہے۔

[""]

اسم

صفت ذاتی ( مذکر - واحد )

بادشاہ گر کے معنی

١ - وہ جو اپنی مرضی یا طاقت سے جسے چاہے بادشاہ بنا دے۔

|عدی - کے دشمن طنزیہ لہجہ میں بادشاہ گر کہہ کر پکارتے تھے۔" (١٩٢٩ء، غلبۂ روم، ٣٣)

٢ - مغل بادشاہ فرخ سیر کے دور میں سادات بارہ کے دو بھائیوں سید عبداللہ خاں اور سید حسین علی خاں کا لقب جنھوں نے یکے بعد دیگرے کئ بادشاہوں کو تخت حکومت پر بٹھایا۔

|سید عبداللہ خاں کی قبر کی تلاش تھی - یہ اور ان کے بھائ - بادشاہ گر تھے۔" (١٩١٠ء، مقالات ناصری، ٤٧٣)

بادشاہ گر or Badshah-gar english Translation

["king-maker"]

We’d love to hear your thoughts!

Share your comment below and join the conversation ✨

Comments

No comments yet. Be the first!