اجالا کے معنی

اجالا کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ اُجا + لا }

تفصیلات

iسنسکرت زبان میں اس کے مترادف لفظ |اجرل| استعمال ہوتا ہے جس سے یہ ماخوذ ہے۔ اردو میں سب سے پہلے ١٤٣٥ء کو "کدم راو پدم راو" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["(مجازاً) رونق","اجالنا کا","تاریکی کی ضد","تیز روشنی","چمکتا ہوا","چہل پہل","دن کی روشنی","زیب و زینت","شان و شوکت","وہ رقم جو شادی بیاہ وغیرہ کا حصہ وصول کرنے کے بعد اس برتن میں رکھی جائے جس میں حصہ آیا ہے"]

اَجرَل اُجالا

اسم

صفت ذاتی, اسم نکرہ ( مذکر - واحد )

اقسام اسم

  • ["جنسِ مخالف : اُجالی[اُجا + لی]"]
  • ["جنسِ مخالف : اُجالی[اُجا + لی]","واحد غیر ندائی : اُجالے[اُجا + لے]","جمع : اُجالے[اُجا + لے]","جمع غیر ندائی : اُجالوں[اُجا + لوں (و مجہول)]"]

اجالا کے معنی

["١ - روشن، منور۔"]

[" تو کرتا ہے جگ کو اجالا تمام نہیں رہتا دنیا میں ظلمت کا نام (١٩٠٢ء، سیر افلاک، ٦:٢)"]

["١ - روشنی، نور، تاریکی کی ضد۔","٢ - [ مجازا ] رونق، زیب و زینت۔","٣ - مقبولیت، شہرت۔","٤ - صفایا، چاندنا۔","٥ - وہ رقم جو شادی بیاہ وغیرہ کا حصہ وصول کرنے کے بعد اس برتن میں رکھی جائے جس میں حصہ آیا ہے۔"]

[" اک شور ہے مغرب میں اجالا نہیں ممکن افرنگ مشینوں کے دھوئیں سے ہے سیہ پوش (١٩٣٦ء، ضرب کلیم، ١٠٦)","\"تمدن میں ایسی ترقی کی کہ جس سے سارے عالم میں اجالا ہو گیا۔\" (١٩٣٥ء، چند ہم عصر، ٣٢)"," اسی میں تیری سلامتی اور ہے اسی میں تیرا اجالا کہ خامشی سے منائے جا تو ملک معظم کا بول بالا (١٩١٠ء، جذبات نادر، ٢، ٢٢٩)"," جب چمک کر وہ اٹھی رن میں اجالا دیکھا جب گری کوند کے لشکر تہہ و بالا دیکھا (١٩٤٢ء، خمسہ متحیرہ، ٩٧:١)","\"جن کے ہاں لڈو کا حصہ جاتا ہے وہ خالی رکابی واپس نہیں کرتے بلکہ اس میں حسب حیثیت اجالا رکھا جاتا ہے، یعنی دو چار پانچ روپے۔\" (١٩٢٩ء، قیصری بیگم، اردو نامہ، شمارہ، ٣١:٣٣)"]

اجالا کے جملے اور مرکبات

اجالا پاکھ

اجالا english meaning

lightclearbrightshiningluminous(dial. ‌اجیالاujya|la) sunshine(fig.) glory (of)Brightnessdawndaybreakday-break lightGleamGlitterpridesunshine

شاعری

  • چاند بھی اس کا گرفتار ہے‘ سورج بھی شکار
    ہر اجالا مرے محبوب کا دیوانہ ہے
  • شمعِ غزل کی لَو بن جائے، ایسا مصرعہ ہو تو کہو
    اک اک حرف میں سوچ کی خوشبو، دل کا اجالا ہو تو کہو
  • امجد یہ تقدیر تھی اس کی یا قدرت کا کھیل!
    گرا جہاں پر رات کا پنچھی، تھوڑی دور اجالا تھا
  • خد دین قایم ہے ہندو بھاراں بھکاو و تم
    سیاہی کفر کی بھانو اجالا جگمگاو و تم
  • براں جگ میں ظاہر کیا راب دیس
    اندھارا اجالا دیا ان کو بھیس
  • پھپی کی جان ہے ماں کا مرادوں والا ہے
    کہاں بتاو مری آنکھ کا اجالا ہے
  • چھپی رات اجالا ہوا دیس کا
    لگیا جگ کرن سیو پرمیس کا
  • محمد دین قائم ہے ہندو بھاواں بھگا وو تم
    سیاہی کفر کی بھانو اجالا جگ مگا وو تم
  • وہی دین کا کام بالا کیا
    بھجن کفر کوں کر اجالا کیا
  • اجالا دیکھ بچکے بھوئیں بلشرے(کذا)
    تجلی پا نپٹ دچکے فرشتے

محاورات

  • اپنا منہ اجالا کرنا
  • اجالا ہونا
  • اندھیرے گھر کا اجالا
  • ایک لکڑی کیا جلے اور کیا اجالا ہو
  • ایک لکڑی کیا جلے کیا اجالا ہو
  • منہ کالا(بخت)جات اجالا

Related Words of "اجالا":