اختیاری کے معنی

اختیاری کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ اِخ + تِیا + ری }

تفصیلات

iعربی زبان سے مشتق ہے۔ عربی کے لفظ |اِختیار| کے ساتھ فارسی قاعدہ کے تحت |ی| بطور لاحقۂ نسبت لگائی گئی ہے۔ قدما نے اس کو بطور اسم بھی استعمال کیا۔ سب سے پہلے ١٥٨٢ء کو "کلمۃ الحقائق" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["(انگریزی) آپشنل (Optional)","اضطراری کی ضد","بس کا","جبری یا اجباری کی ضد","جو اپنے ارادے سے انجام دیا جائے","جو امکان میں ہو","رک: اختیار","غیر لازمی","قابو کا","مرضی یا پسند پر منحصر"]

اِخْتِیار اِخْتِیاری

اسم

صفت نسبتی

اختیاری کے معنی

١ - جو امکان میں ہو، بس کا، قابو کا، جبری یا اجباری کی ضد۔

 خدا نے حسن دے کر کر دیا سب پر تجھے غالب نہیں کچھ اختیاری امر یوں شہہ زور ہو جانا (١٨٠٥ء، دیوان بیختہ، رنگین، ٣٦)

٢ - جو اپنے ارادے سے انجام دیا جائے، ارادی، اضطراری کی ضد۔

"انسان جو نیکی یا بدی کرتا ہے تو یہ اس کا اختیاری فعل ہے یا اضطراری?" (١٩٠٤ء، مقالات شبلی، ٤٧:١)

٣ - مرضی یا پسند پر منحصر، غیر لازمی (انگریزی) Optional۔

"فارسی زبان اختیاری حیثیت سے براے نام کچھ باقی ہے۔" (١٩٣٠ء،اردو گلستان(مقدمہ)، ٤، ٥)

اختیاری english meaning

in one|s powersubject to election or choice; optional; voluntary; at one|s disposal.at one|s disposalelectiveoptionalvoluntacyvoluntary

شاعری

  • اختیاری ہے مگر یہ کام ناسح تو ہی کہ
    عشق سے کوئی یقیں کو باز لاوے کس طرح
  • ہے موت اضطراری ضد حیات لیکن
    میں موت اختیاری عین حیات دیکھا

Related Words of "اختیاری":