ادبا

{ اُدَبا }

تفصیلات

iعربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم |ادیب| کی عربی جمع ہے۔ اردو میں اصل معنی و ساخت کے ساتھ بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٩٢٦ء کو "مضامین شرر" میں مستعمل ملتا ہے۔

["ءدب "," اَدِیب "," اُدَبا"]

اسم

اسم نکرہ ( جمع )

اقسام اسم

  • جنسِ مخالف : ادیبہ[ادی + بَہ]
  • واحد : اَدِیب[اَدِیب]

ادبا کے معنی

١ - ادیب کی جمع، علم و ادب کے ماہر، لغوی، زبان داں۔

"علما و فضلا اور شعرا و ادبا کا بڑا بھاری مربی بن گیا تھا۔" (١٩٢٦ء، مضامین شرر، ٢٤٣:٣)