استقبال کے معنی

استقبال کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ اِس + تِق + بال }

تفصیلات

iعربی زبان سے اسم مشتق ہے۔ ثلاثی مزید فیہ کے باب استفعال سے مصدر اور اردو میں بطور حاصل مصدر مستعمل ہے۔ اردو میں سب سے پہلے |عشق نامہ" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["(صرف و نحو) زمانہ آﺋندہ","(کسی مہمان وغیرہ کو) بڑھ کر خوش آمدید کہنا","آفتاب اور مہتاب کا مقابل میں ہونا جو قمری مہینے کی چودھویں تاریخ کو ہوتا ہے","آگے بڑھنا","آگے جانا","قدم بڑھانا","قریب آنے دینا؛ قریب پہنچنا","مقابل یا آمنے سامنے ہونا؛ (کسی طرف) رخ کرنا","مہمان کو لینے کے لئے آگے بڑھنا (کرنا۔ ہونا کے ساتھ)","نزدیکی حاصل کرنا"]

قبل قُبُول اِسْتِقْبال

اسم

اسم مجرد ( مذکر - واحد )

استقبال کے معنی

١ - پیشوائ، (کسی مہمان وغیرہ کو) بڑھ کر خوش آمدید کہنا۔

 دامن پکڑ کر میں تمھیں فردوس میں لے جاؤں گی حوروں کو لے کر ساتھ استقبال کرنے آؤں گی (١٩٢٤ء، انشائے بشیر، ١٤٦)

٢ - آگے بڑھنا، قدم بڑھانا۔

|اب جنگ ابوالہراس اور اس کے استقبال کا ذکر کیا جاتا ہے۔" (١٨٩١ء، بوستان خیال، ٥٣٤:٨)

٣ - قریب آنے دینا؛ قریب پہنچنا، نزدیکی حاصل کرنا۔

|سنت یہ ہے کہ استقبال کرے ہر طہر کا تو طلاق دے نزدیک ہر طہر کے۔" (١٨٦٧ء، نورالہدایہ (ترجمہ)، ٤١:٢)

٤ - مقابل یا آمنے سامنے ہونا؛ (کسی طرف) رخ کرنا، منہ کرنا۔

|نماز کی جگہ ستھری صاف ہو، استقبال کعبہ، اوقات نماز میں نماز پڑھنا۔" (١٩٠٦ء، الحقوق و الفرائض)

٥ - [ صرف ] زمانۂ آیندہ، زمانۂ مستقبل۔

 جو آج رنگ ہے ماضی میں بھی یہی تھا حال وہی ہے فاعل ماضی و حال و استقبال (١٩١٢ء، شمیم، ریاض شمیم، ١:٥)

٦ - وہ کلمہ جو فعل مستقبل کے لیے مصدر سے بنایا جائے۔

|حال اور استقبال اور اسم فاعل - مشتق ہوتے ہیں۔" (١٨٥٥ء، تعلیم الصبیان، ٤٥)

٧ - [ ہیئت ] چاند اور سورج کا ایک دوسرے کے مقابل ہونا۔

|ایسا نہ تو چاند کے زمانۂ استقبالات میں ممکن ہے، نہ اس سے پہلے یا بعد۔" (١٩٦٩ء، مقالات ابن الہیشم، ٤٠)

استقبال کے مترادف

سواگت

آؤبھگت, آئندہ, اگوانی, پذیرائی, پیشوائی, خیرمقدم, سواگت, قَبَلَ, مستقبل

استقبال english meaning

encounteringmeeting; the ceremony of meeting and receiving a visitor; receptionwelcome; futurity; (in Gram.) the future tenseAcclaimfuturefuture tensefuturitygreensGreetreceptionthe ceremony of welcoming a visitorthe future (tense)welcome (to)Welcoming

شاعری

  • ولی تیری نگاہ مست کی تعریف گر بولے
    تو استقبال کوں آوے ہزاراں چشم میگوں اُٹھ
  • نالہائے دل کچھ ایسی چال چلنے کو ہیں آج
    بہر استقبال ہونٹوں تک اثر آنے کو ہیں
  • ولی تیری نگاہ مست کی تعریف گر بولے
    تو استقبال کوں آوے ہزاراں چشم میگوں اٹھ

Related Words of "استقبال":