اسلحہ کے معنی ، مترادف ، اور مطلب | urdu word asleha meanings and details
اسلحہ کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ اَس + لِحَہ }
تفصیلات
iعربی زبان سے اسم مشتق ہے۔ |سِلاح| سے جمع ہے۔ اردو میں اکثر بطور واحد استعمال ہوتا ہے۔ ١٨٦٢ء کو "طلسم شایاں" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["آلاتِ جنگ","جنگ کے ہتھیار (تلوار، بندوق وغیرہ)","حملے اور دفاع کا ساز و سامان جو جنگ کے موقع پر استعمال ہوتا ہے","سامانِ جنگ","سامانِ حرب","سلاح کی جمع","لڑائی کے ہتھیار","وہ آلات جو سپاہی اپنے جسم پر سجاتا ہے"]
سلح اَسْلِحَہ
اسم
اسم آلہ ( مذکر - واحد، جمع )
اقسام اسم
- واحد : سِلاح[سِلاح]
- واحد غیر ندائی : اَسْلِحے[اَس + لِحے]
- جمع : اَسْلِحے[اَس + لِحے]
- جمع استثنائی : اَسْلِحات[اَس + لِحات]
- جمع غیر ندائی : اَسْلِحوں[اَس + لِحوں (و مجہول)]
اسلحہ کے معنی
١ - جنگ کے ہتھیار (تلوار، بندوق) وغیرہ، وہ آلات جو سپاہی اپنے جسم پر سجاتا ہے، حملے اور دفاع کا ساز و سامان جو جنگ کے موقع پر استعمال ہوتا ہے۔
اسلحہ سامنے آتے ہی ہوا جوش دغا پہنے دستانے تو دل اور بھی دو ہاتھ ہاتھ بڑھا (١٩٤٢ء، خمسۂ متحیرہ، آرزو، ١٩:٥)
اسلحہ کے جملے اور مرکبات
اسلحہ ساز, اسلحہ خانہ, اسلحہ سازی, اسلحۂ آتشیں
اسلحہ or asleha english Translation
Armsweaponsimplements of war; armourarmourarmsto moistento steepto wet
شاعری
- جب کہ ان کے اسلحہ تھے تیر و گوپال و گمند
جب کہ ان کے مرکبوں میں تھے ابل‘ خچر‘ حمار - اسلحہ بھیگ گیا توپوں ے گولے اگلے
اور مہتاب دکھائی تو گئی رنجک چاٹ - اسلحہ سج کے چلے خیمے سے زینب کے پِسر
دیکھتا رہ گیا فرزندِ جنابِ شبَر