افق کے معنی
افق کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ اُفُق }
تفصیلات
iعربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم ہے۔ اپنے اصل مفہوم میں اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے اور تحریراً ١٨٣٧ء کو "ستۂ شمسیہ" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["آسمان کا کنارہ جو زمین سے ملا ہوا دکھائی دیتا ہے","آکاش گربھ","چاند یا کسی ستارے کے طلوع ہونے کی جگہ","چمڑا کمانا","دُنیا میں سفر کرنا","مجازاً دنیا","نظر گھیر","وہ جگہ جہاں زمین و آسمان ملتے ہوئے نظر آتے ہیں","وہ داﺋﺮہ عظمیہ جو کرّہ آسمان کو دو برابر حصوں میں تقسیم کرتا ہے۔ ایک کو جو دکھائی دیتا ہے۔ نیمئہ مرئی یا شطر اعلٰی کہتے ہیں۔ اور دوسرے کو نیمئہ مخفی یا شطر اسفل کہتے ہیں","وہ سطح جو زمین کی سطح کے کسی نقطے پر کشش ثقل کے رخ کے ساتھ زاویئہ قائمہ بنائے"]
افق اُفُق
اسم
اسم معرفہ ( واحد )
اقسام اسم
- جمع : آفاق[آ + فاق]
افق کے معنی
دلیل صبح روشن ہے ستاروں کی تنک تابی افق سے آفتاب ابھرا، گیا دور گراں خوابی (١٩٢٤ء، بانگ درا، ٣٠٣)
"ماہ و اختر سب وہی ہیں افق ذرا بدل گیا ہے۔" (١٩٠٩ء، مکاتیب شبلی، ٢٦٣:١)
"خط راہ اس کو کہتے ہیں کہ ہر جسم کے مرکز ثقل سے نکل کر زمین کے مرکز پر پہنچے اور اس صورت میں وہ خط سطح افق پر عمود ہو گا۔" (١٩٣٧ء، ستہ شمیہ، ٧:١)
افق کے جملے اور مرکبات
افق مبیں, افق اعلی
افق english meaning
Horizon; a tract or region of the earth; (poet.) the world(post) the worlda region of the earthbad-omenHorizonill-omenremaining behind the curtain
شاعری
- اک لمحے کو رکا ہوں‘ تو افق پھیل گیا!
اب تو مر کر بھی نہ لوں گا کبھی آرام کا نام - سورج نے جاتے جاتے شامِ سیہ قبا کو
طشتِ افق سے لے کر لالے کے پھول مارے - اہلِ نظر ہی جانے ہیں کیسے افق مثال!
حدِ ثواب جاتی ہے حدِ گناہ تک - افق کے ہاتھ پہ تاروں کا خون تھا امجد
میں کور چشم اسے بھی سحر ہی جانا تھا - تجھے تلاشنا جیسے افق کو چھونا تھا!
وہی سفر میں تھی حالت کہ جو قیام میں تھی - دور افتادہ افق کے ملگجے دھبوں کے پاس
دل مرا آسیمہ، آوارہ، پریشان و اداس - جب وہاں چمکے افق میں زہر دامان سحاب
میری جانب سے وطن کو اس طرح کرنا خطاب - دھندلا دھندلا افق کھوگیا ہے کہیں
دیوداروں کے جھنڈوں کے پھیلاؤ میں
محاورات
- آب و ہوا موافق آنا
- تقدیر موافق ہونا
- تقدیر کا موافق آجانا یا ہونا
- زمانہ موافق ہونا
- زمانے کا ناموافق ہونا
- زمانے کے موافق ہونا
- طبیعت موافق ہونا
- مزاج سے موافق آنا
- موافق آنا
- موافق آنا یا ہونا