الاپ کے معنی

الاپ کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ اَلاپ }

تفصیلات

iسنسکرت زبان ماخوذ اسم ہے۔ عربی رسم الخط کے ساتھ بطور اسم استعمال ہوتا ہے اور تحریراً ١٧٨٤ء کو "سحر البیان" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["(مجازاً) بول","آواز کا اتار چڑھاؤ","راگ راگنی کا آغاز","سر یالے ملانے کے لیے گانے میں آواز کا اتار چڑھاؤ","سریلی آواز","گانے میں سروں کا اونچا کرنا","گانے کا شروع","گانے کی بنیاد","گفتگو (نثر میں ہو یا نظم میں)","گیت کی اٹھان"]

اسم

اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )

الاپ کے معنی

١ - سریا لے ملانے کے لیے گانے میں آواز کا اتار چڑھاؤ۔

"گانے سے پیشتر راگ کا الاپ کیا جاتا ہے۔" (١٩٦١ء، ہماری موسیقی، ١٨)

٢ - سریلی آواز، گانا۔

"الاپ گونگا گانا ہے . الفاظ نہیں ہوتے۔" (١٩٦٧ء، شاہد احمد، ہندوستانی موسیقی، ١٣٩)

٣ - [ مجازا ] بول، بات، گفتگو (نثر میں ہو یا نظم میں)۔

"مجھے ایک لائق تعلیم یافتہ کا لکچر ملا . اس کی ابتدا بھی اسی الاپ سے کی ہے۔" (١٩٣٣ء، خطبات عبدالحق، ٢٣)

الاپ کے جملے اور مرکبات

الاپ چاری

الاپ english meaning

modulationor rising of the voice in singingtuning up; prelude to a song.AriaSongTune

شاعری

  • جنگلے پر پل بھر کو جھکا اور انگلیوں سے اسے تھپکایا
    کوئی مسافر مزے مزے میں پیت کا گیت الاپ چلا
  • دل محو دیر سے ہے نئی اک الاپ میں
    میں منتظر کہ راگ کا مکھڑا دکھائی دے

محاورات

  • راگ الاپنا
  • نیا راگ الاپنا

Related Words of "الاپ":