الفاظ کے معنی

الفاظ کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ اَل + فاظ }

تفصیلات

١ - (متعدد) لفظ، بامعنی آوازیں جو بولی اور لکھی جائیں، کلمات۔, m["(متعدد) لفظ","بامعنی آوازیں جو بولی اورلکھی جائیں","بولی جانے والی بامعنی آوازیں","جو کچھ آدمی کی زبان سے نکلے","لفظ کی جمع","مربوط الفاظ کا مجموعہ جس میں مُبتدا اور فعل ہو"]

اسم

اسم نکرہ

الفاظ کے معنی

١ - (متعدد) لفظ، بامعنی آوازیں جو بولی اور لکھی جائیں، کلمات۔

الفاظ کے جملے اور مرکبات

الفاظ پرست

الفاظ english meaning

a semi-spherical drumarticulate soundsExpressionSentencetermsWords

شاعری

  • الفاظ کے مقتل میں کھڑا سوچ رہا ہوں
    آنسو بھی نہ چھن جائیں کہیں دیدۂ تر سے
  • بندش الفاظ جڑنے سے نگوں کے کم نہیں
    شاعری بھی کام ہے آتش مرصع ساز کا
  • ٹوٹ جاتے ہیں سب الفاظ و معانی کے طلسم
    بے زبانی میں عجب قوتِ گویائی ہے!
  • لفظ و معنی میں جو نسبت ہے تن و روح کی ہے
    ورنہ معنی ہیں کہاں اور کہاں ہیں الفاظ
  • میں بے طلب نہیں‘ ہر سانس کو سوال سمجھ
    کہ مانگنا مجھے الفاظ میں نہیں آتا
  • گلیاں
    (D.J. ENRIGHT کی نظم ‌STREETS کا آزاد ترجمہ)

    نظم لکھی گئی تو ہنوئی کی گلیوں سے موسوم تھی
    اس میں گرتے بموں سے نکلتی ہُوئی موت کا تذکرہ تھا‘
    فلاکت‘ دُکھوں اور بربادیوں کی اذیّت بھری داستاں درج تھی
    اِس کے آہنگ میں موت کا رنگ تھا اور دُھن میں تباہی‘
    ہلاکت‘ دُکھوں اور بربادیوں کی الم گُونج تھی

    نظم کی اِک بڑے ہال میں پیش کش کی گئی
    اِک گُلوکار نے اس کو آواز دی
    اور سازینے والوں نے موسیقیت سے بھری دُھن بنا کر سجایا اِسے
    ساز و آواوز کی اس حسیں پیشکش کو سبھی مجلسوں میں سراہا گیا
    جب یہ سب ہوچکا تو کچھ ایسے لگا جیسے عنوان میں
    نظم کا نام بُھولے سے لکھا گیا ہو‘ حقیقت میں یہ نام سائیگان تھا!
    (اور ہر چیز جس رنگ میں پیش آئے وہی اصل ہے)
    سچ تو یہ ہے کہ دُنیا کے ہر مُلک میں شاعری اور نغمہ گری کی زباں ایک ہے
    جیسے گرتے بموں سے نکلتی ہُوئی موت کی داستاں ایک ہے
    اور جیسے تباہی‘ فلاکت دُکھوں اور بربادیوں کا نشاں ایک ہے
    سچ تو یہ ہے کہ اب کرّہ ارض پر دُوسرے شعر گو کی ضرورت نہیں
    ہر جگہ شاعری کا سماں ایک ہے
    اُس کے الفاظ کی بے نوا آستیوں پہ حسبِ ضرورت ستارے بنانا
    مقامی حوالوں کے موتی سجانا
    تو ایڈیٹروں کے قلم کی صفائی کا انداز ہے
    یا وزیرِ ثقافت کے دفتر میں بیٹھے کلکروں کے ہاتھوں کا اعجاز ہے!!
  • ایک حالتِ ناطاقتی میں
    جرمن شاعر گنٹر گراس کی نظم IN OHNMACHT CEFALLEN کا آزاد ترجمہ
    جب بھی ہم ناپام کے بارے میں کچھ خبریں پڑھتے ہیں تو سوچتے ہیں
    وہ کیسا ہوگا!
    ہم کو اس کی بابت کچھ معلوم نہیں
    ہم سوچتے ہیں اور پڑھتے ہیں
    ہم پڑھتے ہیں اور سوچتے ہیں
    ناپام کی صورت کیسی ہوگی!
    پھر ہم ان مکروہ بموں کی باتوں میں بھرپور مذمّت کرتے ہیں
    صبح سَمے جب ناشتہ میزوں پر لگتا ہے‘
    ُگُم سُم بیٹھے تازہ اخباروں میں ہم سب وہ تصویریں دیکھتے ہیں
    جن میں اس ناپام کی لائی ہُوئی بربادی اپنی عکس نمائی کرتی ہے
    اور اِک دُوجے کو دِکھا دِکھا کے کہتے ہیں
    ’’دیکھو یہ ناپام ہے… دیکھو ظالم اس سے
    کیسی کیسی غضب قیامت ڈھاتے ہیں!‘‘
    کچھ ہی دنوں میں متحرک اور مہنگی فلمیں سکرینوں پر آجاتی ہیں
    جن سے اُس بیداد کا منظرص کالا اور بھیانک منظر
    اور بھی روشن ہوجاتا ہے
    ہم گہرے افسوس میں اپنے دانتوں سے ناخن کاٹتے ہیں
    اور ناپام کی لائی ہوئی آفت کے ردّ میں لفظوں کے تلوے چاٹتے ہیں
    لیکن دُنیا ‘ بربادی کے ہتھکنڈوں سے بھری پڑی ہے
    ایک بُرائی کے ردّ میں آواز اُٹھائیں
    اُس سے بڑی اِک دوسری پیدا ہوجاتی ہے
    وہ سارے الفاظ جنہیں ہم
    آدم کُش حربوں کے ردّ میں
    مضمونوں کی شکل میں لکھ کر‘ ٹکٹ لگا کر‘ اخباروں کو بھیجتے ہیں
    ظالم کی پُرزور مذمّت کرتے ہیں
    بارش کے وہ کم طاقت اور بے قیمت سے قطرے ہیں
    جو دریاؤں سے اُٹھتے ہیں اور اّٹھتے ہی گرجاتے ہیں

    نامَردی کچھ یوں ہے جیسے کوئی ربڑ کی دیوارووں میں چھید بنائے
    یہ موسیقی‘ نامردی کی یہ موسیقی‘ اتنی بے تاثیر ہے جیسے
    گھسے پٹے اِک ساز پہ کوئی بے رنگی کے گیت سنائے
    باہر دُنیا … سرکش اور مغرور یہ دُنیا
    طاقت کے منہ زور نشے میں اپنے رُوپ دکھاتی جائے!!
  • صداؤں کے الفاظ ملنے نہ پائیں
    نہ بادل گھریں گے نہ برسات ہوگی
  • ہم نے الفاظ کو آئینہ کردیا
    چھپنے والے عزل میں چمک جائیں گے
  • فوج الفاظ کی بھرتی ہے نسیم
    شعر پرکن سے ہیں دیوان بھرے

محاورات

  • الفاظ نہ پانا

Related Words of "الفاظ":