اٹکل کے معنی
اٹکل کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ اَٹ + کَل }
تفصیلات
iہندی زبان کے لفظ |اَٹْکَلَّ| سے ماخوذ ہے۔ اردو میں مستعمل ہوا۔ سب سے پہلے ١٥٩٣ء، کو "آئین اکبری" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["اندازے سے قیمت لگانا","تخمین (وزن، شمار اور پیمائش کے بغیر)","جبلی صلاحیت","جس کی بنیاد ذوق یا فطری تمیز پر ہو","حس ذکی","س۔ ارتھ۔ خواہش کرنا۔ کلن۔ کرنا","سرسری طور پر قیمت لگانا","شناخت (تجربے یا تکرار کے بعد)","عقلی تکا؛ قرینہ جس کی بنیاد علم و ادراک پر نہ ہو","وقتی اندازہ"]
اسم
اسم مجرد ( مؤنث - واحد )
اقسام اسم
- جمع : اَٹْکَلیں[اَٹ + کَلیں (ی مجہول)]
- جمع غیر ندائی : اَٹْکَلوں[اَٹ + کَلوں (و مجہول)]
اٹکل کے معنی
دیکھا چشم غور سے تو ہے بدل ہر چیز کا بدلے آنکھوں کے ہے اٹکل کور مادر زاد کو (١٨٦٧ء، رشک، دیوان(ق)، ٢٥٤)
"اٹکل سے معلوم ہوتا ہے کہ گھر ایک بھی نہیں بچا۔" (١٩٢٢ء گوشہ عافیت، پریم چند، ٢٣٠:١)
پیمانے کی حاجت نہیں مجھ تشنہ مے کو اے پیر مغاں تو مجھے اٹکل سے پلا دے (١٩٠٥ء، یادگار داغ، ١٠٤)
کن حسینوں سے تم کو نسبت دوں سب سے اچھے ہو میری اٹکل میں (١٨٦٨ء، رشک، (ق)، ٩٦)
"وہ اپنی دریافت مقصد کے باعث اپنے فن کی اٹکل بھی ہاتھ سے کھو بیٹھتا ہے۔" (١٩٦٦ء، شاعری اور تخیل، ٣٢)
اٹکل کے مترادف
جانچ, انداز, اندازہ
اندازہ, پرکھ, پہچان, تخمینہ, تمیز, جانچ, سلیقہ, شعور, شناخت, طریقہ, قرینہ, قیاس, واقفیت
اٹکل کے جملے اور مرکبات
اٹکل باز, اٹکل پچو
اٹکل english meaning
Guessconjecturesupposition; rough computation or estimate; skill in judgingdiscernmentjudgmentopinion; quantity; size.meansopinionResourcesrough computation of estimatesupposition
شاعری
- لاکھ بھاری ان کے بیٹھیں پر سبک ہیں بے وقار
بے ترازو پاگئے ان کو ظفر اٹکل سے ہم - یہ داو کھا بدے کا لگتا ہے لالچی سا
حجامیوں سے مل مل اٹکل رہا ہے کھیسا
محاورات
- اٹکل پچو غیر مقرر۔ اٹکل پچو (اٹکر پچے) ڈیڑھ سو
- اٹکل پچو کی فاتحہ پڑھنا
- اٹکل سے کام لینا
- جیسا تیل کا ملیدہ ویسے اٹکل کا فاتحہ