صفر کے معنی

صفر کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ صَفَر }{ صِفْر }

تفصیلات

iعربی زبان سے اردو میں دخیل اسم علم ہے۔ اردو میں بطور اسم ہی استعمال ہوتا ہے اور سب سے پہلے ١٨٥٨ء کو "کلیاتِ تراب" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔, iعربی زبان سے اردو میں دخیل اسم جامد ہے۔ اردو میں بطور اسم ہی استعمال ہوتا ہے۔ اور سب سے پہلے ١٧١٨ء کو "دیوانِ آبرو" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔, m["بے حقیقت","بے قیمت","بے مقدار","بے وقعت","تیراں تیزی","حساب میں اس اکیلے کی کوئی قیمت نہیں مگر وہ دوسرے عدد کے دہنے طرف آنے سے اس عدد کی قیمت فی نقطہ دس گنا بڑھ جاتی ہے اور کسر اعشاریہ کے سات عدد کے بائیں طرف آنے سے قیمت اس عدد کے سو حصے کم ہوجاتی ہے اور مزید فی نقطہ کے لئے دس حصے کم ہوتی چلی جاتی ہے جیسے ٠٥ء ١٠٠/٥ ہوتے ہیں","خالی ہونا","سنہ ہجری کا دوسرا مہینہ عورتیں اسے منحوس سمجھتی ہیں اور کوئی کام اس میں نہیں کرتیں","قس علیٰ ہذا","قمری دوسرا مہینہ جو ماہ محرم کے بعد آتا ہے"]

اسم

اسم معرفہ ( مذکر - واحد ), اسم جامد ( مذکر - واحد )

صفر کے معنی

١ - اسلامی قمری سال کا دوسرا مہینہ (محرم کے بعد اور ربیع الاول سے پہلے)، تیزی (کا مہینہ)، اسے صفر المظفر بھی کہتے ہیں (عورتیں اس مہینے کو منحوس سمجھتی ہیں اور کوئی خوشی کا کام اس میں نہیں کرتی ہیں۔

"بیس برس کی عمر پائی دو شنبہ کے دن صفر کی دوسری تاریخ بارہ سو چالیس ہجری میں انتقال فرمایا۔" (١٩٢٩ء، تذکرۂ کاملان رام پور، ٣٢٣)

١ - [ حساب ] وہ نقطہ یا دائرہ جو عدد نہ ہونے پر دلالت کرے، زیرو۔

"اگر حاصل جمع ١٠ کے برابر ہوتا ہے تو اس کا مطلب ہے کہ اس میں آکسیجن کی فیصد صفر ہے۔" (١٩٨٥ء، نامیاتی کیمیا، ظہیر احمد، ٥٣)

٢ - نہ ہونے کے برابر، معدوم، خالی، تہی۔

"ہم نے صفر سے اپنا سفر شروع کیا تھا اور اب اوقاف کے پاس ایک کڑوڑ روپے سالانہ کی آمدنی کے ذرائع وجود میں آچکے ہیں۔" (١٩٨٢ء، آتشِ چنار، ٢٨٦)

صفر کے مترادف

ہندی, زیرو

بِندی, خلا, خُلو, زیرو, صَفَر, صَفَرَ, عربی, نقطہ, ہیچ

صفر english meaning

The second month of Muhammadan YearA cyphera dotnoughtzero(dial.) same as مٹی N.F.*(rare ماتھے مارنا ma|the mar|na) throw back (at)beat (at)checkmateconfoundcyphercypher ; zero ; naught |A|defeatmatenaughtoutdoreturn (with bad grace)

محاورات

  • آئینہ صفر میں دیکھنا
  • صفر کا چاند دیکھ کر آئینہ دیکھنا

Related Words of "صفر":