بادشاہ پرست
{ باد + شاہ + پَرَسْت }
تفصیلات
iفارسی زبان میں اسم |بادشاہ| کے ساتھ مصدر |پرستیدن| سے مشتق صیغۂ امر |پرست| بطور لاحقۂ فاعلی لگنے سے |بادشاہ پَرَست| مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم صفت مستعمل ہے۔ ١٩٢٦ء میں شرر کے مضامین میں مستعمل ملتا ہے۔
[""]
اسم
صفت ذاتی ( مذکر - واحد )
بادشاہ پرست کے معنی
١ - جس کے دل میں بادشاہوں اور بادشاہت کا وقار و اقتدار راسخ ہو، جو طبعاً شاہی کے طریقے پر یقین رکھتا ہو، جو سلطان اور حکام سے مرعوب ہو۔
|ہندوستان ایک خالص مشرقی ملک اور بادشاہ پرستوں کی بستی ہے۔" (١٩٢٦ء، شرر، مضامین، ٣/١، ٨٣)