باریکی
{ با + ری + کی }
تفصیلات
iفارسی زبان میں اسم صفت |باریک| کے ساتھ |ی| بطور لاحقۂ کیفیت لگنے سے |باریکی| بنا۔ اردو میں فارسی سے ماخوذ ہے اور بطور اسم مستعمل ہے۔ سب سے پہلے ١٧٣٩ء میں "کلیات سراج" میں مستعمل ملتا ہے۔
["بارِیک "," باریک "," بارِیکی"]
اسم
اسم کیفیت ( مؤنث - واحد )
اقسام اسم
- جمع : بارِیکِیاں[با + ری + کِیاں]
- جمع غیر ندائی : بارِیکِیوں[با + ری + کِیوں (واؤ مجہول)]
باریکی کے معنی
١ - پتلا پن، نازکی، لطافت، پیچیدگی، باریک کا اسم کیفیت۔
پھیلتی جا رہی ہے تاریکی دیکھ اس میں ہے ایک باریکی (١٩١٩ء، کیفی، کیف سخن، ١٢١)
مترادف
نکتہ
انگلش
["fineness","minuteness","niceness","subtlety; nicety","delicacy; nice perception","penetration","discernment"]