بال سے باریک کے معنی ، مترادف ، اور مطلب | urdu word baal se bareek meanings and details

بال سے باریک کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ بال + سے + با + رِیک }

تفصیلات

iسنسکرت سے ماخوذ اسم |بال| حرف جار |سے| اور فارسی اسم صفت |باریک| پر مشتمل ہے۔ اردو میں بطور متعلق مستعمل ہے۔ ١٨٠٩ء میں |شاہ کمال| کے دیوان میں مستعمل ملتا ہے۔

[""]

اسم

متعلق فعل

بال سے باریک کے معنی

١ - بالکل مہین، نہایت دقیق جو بڑی مشکل سے نظر آئے، نہایت پتلا۔

 مری نازک خیالی کا نہ کیوں شہرہ ہو عالم میں بندھے ہیں بال سے باریک مضموں اور زمیں نازک (١٩٠٠ء، حبیب، دیوان، ١٢٦)

٢ - اتنا تنگ جس پر گزرنا سخت دشوار ہو۔

"پل صراط ایک پل ہے جو جہنم پر قائم ہو گا آگ سے گرم تلوار سے تیز اور بال سے باریک۔" (١٩٢٢ء، دینیات کی دوسری، ٧)

We’d love to hear your thoughts!

Share your comment below and join the conversation ✨

Comments

No comments yet. Be the first!