باسا کے معنی ، مترادف ، اور مطلب | urdu word Baasa meanings and details
باسا کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ با + سا }
تفصیلات
iسنسکرت میں اصل لفظ |واس| ہے اس سے ماخوذ اردو زبان میں اصلی معنی میں ہی |باسا| مستعمل ہے۔ ١٥٥٢ء میں "گنج شریف" میں مستعمل ہے۔, m["ایک خوشبودار پھولوں کا پودا"]
واس باسا
اسم
اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
اقسام اسم
- واحد غیر ندائی : باسے[با + سے]
- جمع : باسے[با + سے]
- جمع غیر ندائی : باسوں[با + سوں (و مجہول)]
باسا کے معنی
١ - جائے سکونت، وطن، بود و باش کی جگہ۔
جس قصر میں بہرام نے تھا رنگ رچا اب شیر کا بھٹ ہے وہ ہرن کا باسا (١٩٢٧ء، مے خانۂ خیام، ١٠)
٢ - قیام، سکونت، پڑاؤ (عارضی یا دائمی)۔
دنیا ہے ساعت کا باسا اس جینے کا چھوڑ دو آسا (١٨٥١ء، مورک سمجھاوے، ٥)
باسا or Baasa english Translation
dwellinglodgingaboderesidenceshelter; nest (of a bird)
شاعری
- ہوے کان اپنے بہرے ہٹ کی کاہا کو ہی سے باز آ
ہو باسا و ہاں جو بھولے چوک کوئی لڑ جھگڑ جاوے - اللہ نام جھپو ہر سانسا
جو چاہو بیکنٹھ باسا - گیا ہے کون دنیا سے نراسا
لیا جنگل میں جاکر کس نے باسا
محاورات
- ات کا جانا نہیں آچھا جت گنڈوں کا ہووے باسا
- پی کے پاتن سردھرو دھرو چرن پہ سیس۔ باسا ہو۔ بیکنٹھ پھر تو بسوابیس