باسی کے معنی

باسی کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ با + سی }

تفصیلات

iسنسکرت میں اصل لفظ |واس| سے ماخوذ اسم |باس| کے ساتھ فارسی قاعدہ کے تحت |ی| بطور لاحقۂ نسبتی لگنے سے |باسی| بنا۔ اردو میں بطور اسم صفت مستعمل ہے۔ ١٦٧٢ء میں شاہی کے کلیات میں مستعمل ملتا ہے۔, m["(س ۔ واس بُو)","اثنا ثمانون","بساندھ والا","بسنے والا","تازہ کی ضد","رات کا بچا ہوا","رہنے والا","مرجھایا ہوا","کملایا ہوا","ہشتا وردو"]

واس باسی

اسم

صفت نسبتی ( واحد )

اقسام اسم

  • جمع ندائی : باسِیو[با + سِیو (واؤ مجہول)]
  • جمع غیر ندائی : باسِیوں[با + سِیوں (واؤ مجہول)]

باسی کے معنی

١ - بسنے والا، رہنے والا، بود و باش رکھنے والا۔

"کال کوٹھری کا باسی - ہماری روشن و نیکنام زندگی کی عزت و ناموس پر اچانک ڈاکہ ڈالتا ہے۔" (١٩٦٣ء، تجزیۂ نفس، ٣٨)

باسی کے جملے اور مرکبات

باسی پانی, باسی تباسی, باسی عید, باسی کوسی, باسی گھر

باسی english meaning

dwellerfustyinhabitantlook of an evil eyeovernightstate

شاعری

  • ڈھونڈتا پھرتا ہوں میں بادِ سحر کو اے قمر
    پھول کچھ مرجھاگئے ہیں ان کے باسی ہار میں
  • باسی ہوتی جائے دل میں رکھی بات
    کچی ڈور ، میاں! کب تک دیتی ساتھ!
  • جتے رکھی باسی بھات
    ا کا جاوے ہاے ہات
  • تج خوے کی خوش باس نے باسی کیے ہیں باس سب
    جھٹکے اپس کے بال جو تو بھیں پہ سب مالا ہوا
  • یہاں کے باسی نر دئی بیری
    سب کی زبانیں تیکھی زہری
  • باسی کڑھی میں ابال آئے کیوں
    کوئی جی میرا یوں جلائے کیوں
  • یو آج کل کا معاملہ ہوں توں جگ باسی
    برسوں سے چلتی آتی ہے یوں اُنکی ابناسی

محاورات

  • اتنا پکا کہ باسی تھکا
  • ایسا پکا کہ باسی تھکا
  • باسی بچے نہ کتا کھائے
  • باسی بھات میں اللہ میاں کا کیا (کون) نہوڑا
  • باسی پھولوں میں باس نہیں پردیسی بالم تیری آس نہیں۔ باسی گلوں میں باس نہیں دور گئے کی آس نہیں
  • باسی تباسی
  • باسی گھر ڈالنا
  • باسی منہ پھوکا پانی اوگن کرے ہے
  • باسی کڑھی میں (کو) ابال آیا
  • باسی کڑھی میں ابال (آنا)

Related Words of "باسی":