باولا کے معنی

باولا کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ باوْ + لا }

تفصیلات

iسنسکرت زبان کے اسم |واتل| سے ماخوذ اسم ہے اردو میں عربی رسم الخط کے ساتھ بطور صفت اسم استعمال ہوتا ہے سب سے پہلے ١٦١١ء کو "کلیات قلی قطب شاہ" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["بے وقوف"]

واتُل باوْلا

اسم

صفت ذاتی ( مذکر - واحد )

اقسام اسم

  • جنسِ مخالف : باوْلی[باو + لی]
  • واحد غیر ندائی : باوْلے[باو + لے]
  • جمع : باوْلے[باو + لے]
  • جمع غیر ندائی : باوْلوں[باو + لوں (واؤ مجہول)]

باولا کے معنی

١ - پاگل، دیوانہ سڑی، خبطی۔

"کسی نے کہا دہریہ ہے کسی نے کہاں باولا ہے۔" (١٩٢٢ء، مضامین فلک پیما، ٥)

٢ - بےوقوف، احمق۔

"کوئی ہندوستانیوں کی طرح باوے تو ہیں نہیں۔" (١٩٢٨ء، پس پردہ، ١٣٦)

باولا کے مترادف

احمق, پاگل, دیوانہ

احمق, پاگل, خبطی, دیوانہ, سنکی, سودائی

باولا کے جملے اور مرکبات

باولا کتا, باولاپن

باولا english meaning

madcrazyderangeddementedinsane

شاعری

  • جوں ہی وہ باولا گھر جاتے ہیں وہیں تڑپ کر ہم اک بار
    بات کے کہتے مرگئے جرأت بڑی ہماری بات رہی
  • اپروپ سات کرے جگ کوں باولا
    یوں دل بجائے کوہ اہے اس نار کی روش
  • میں اس کی چاہ سے کیوں باولا نہ بن جاؤں
    کوئے میں کاہیکو جھاکوں اگر پیاس نہ ہو
  • جو شہ کھان کھا کر ہوا وایلا
    دیکھے چورخن جھانس جیوں باولا
  • باولا اب وہ ہے جو کھات اہے
    تپ کے مارے جو بوکھلاتا ہے
  • جب مخفی میں وہ چھبیلڑا تھا
    شاہد پنے سو وہ باولا تھا

محاورات

  • اتاولا سو باولا دھیر سو گمبھیر
  • اتاولا سو باولا۔ دھیرا سو گھمبیرا
  • اکیلا سو باولا، دوکیلا سوسنگ، تکیلا سوکھٹ پٹ، چوکیلا سوجنگ
  • تاولا سو باولا

Related Words of "باولا":