باڑھ کے معنی

باڑھ کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ باڑھ }

تفصیلات

iہندی زبان میں بطور اسم مستعمل ہے اور ہندی سے اردو میں ماخوذ ہے اور اصلی حالت اور معنی میں ہی مستعمل ہے۔ ١٦٥٧ء میں "گلشن عشق" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["درازئ قامت","درختوں کی قطار یا سپاہیوں کی صف","دریا وغیرہ کی طغیانی یا سیلاب","دریا کا چڑھاؤ","دریا کی طغیانی","قد کی بڑھوتری","کئی بندوقوں یا توپوں کی ایک فیر","کانٹوں یا جھاڑی کی احاطہ بندی","کسی ہتھیار یا اوزار کی دھار"]

اسم

اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )

اقسام اسم

  • جمع : باڑھیں[با + ڑھیں (یائے مجہول)]
  • جمع غیر ندائی : باڑھوں[با + ڑھوں (واؤ مجہول)]

باڑھ کے معنی

١ - برش، تیزی، کاٹ؛ تلوار یا کسی بھی آہنی ہتھیار یا اوزار کی دھار؛ وہ رخ جس میں دھار ہوتی ہے۔

"اس وقت ناخن گیری میں باڑھ نہیں۔" (١٩١٥ء، سجاد حسین، حاجی بغلول، ١٢٤)

٢ - طغیانی، سیلاب، ندی یا دریا وغیرہ کا چڑھاؤ۔

 باڑھ سیل شباب ساقی کی وہ ابلتی شراب کی سی ہے (١٩٣٢ء، بے نظیر شاہ، کلام بے نظیر، ٢٣١)

٣ - [ مجازا ] جوش، ولولہ۔

"اے کاش دلوں میں روحوں میں ایسی اک چنچل باڑھ آئے۔" (پگھلا نیلم، ٣١)

٤ - بڑھوتری، اضافہ۔

"ہندوستان میں اسلام کی ترقی کی باڑھ رکی نہیں۔" (١٩٤٣ء، مقالات گارساں دتاسی (ترجمہ)، ٢٩٣:٢)

٥ - بالیدگی، نمو۔

"ککڑی کی بیل اور لڑکی کی باڑ مشہور ہے۔" (١٩٢٤ء، سراب عیش، ٥٣)

باڑھ کے جملے اور مرکبات

باڑھ دار, باڑھ کا ڈورا

باڑھ english meaning

increaserise; growthvegetation; promotion; swelling or rise (or a river)inundationflood

شاعری

  • دھارکند ہوجانا ، باڑھ گرجانا
    استرہ نہ چھوو آب بگڑ جائے گی
  • برسے نہ اس ترنگ سے بادل اساڑھ کے
    قربان ذوالفقار تری گھاٹ باڑھ کے
  • صف مژگان کا عالم سرمے کی تحریر پر دیکھ
    کسی نے نشتروں کی باڑھ کیا باندھی ہے خنجر پر
  • فرنگی کی پلٹن کی جھڑتی تھی باڑ
    ادھر باڑھ تیغوں کی اور ان کی ہاڑ
  • وے خم دار تیغیں دھری اون پہ باڑھ
    نہ قاتل کی ابرو سے کم گھاٹ باڑھ
  • باڑھ پر گنکا ہے جا پہنچوگے جلد
    بت پرستو شوق سے جاؤگیا
  • باڑھ سیل شباب ساقی کی
    وہ ابلتی شراب کی سی ہے
  • باڑھ آئی جو دریا کی تو وہ سیر کو آئے
    اے دیدہ تر دیکھ یہ طغیانی بھی اچھی
  • قد ان کا باڑھ پر آتے ہی ہوگئی آفت
    نگاہ ناز نے اعلان قتل عام کیا
  • چڑھا باڑھ پر جو عدم کو سدھارا
    جو منھ پر چڑھا بس اسے گھاٹ اتارا

محاورات

  • باڑھ بچا کر کلائی پر ہاتھ ڈال دینا
  • باڑھ پر آنا
  • باڑھ پر چڑھانا
  • باڑھ پر رکھنا
  • باڑھ پر ہونا
  • باڑھ تیز کرنا
  • باڑھ جاتی رہنا
  • باڑھ چلانا یا چھوڑنا
  • باڑھ چلنا یا چھٹنا
  • باڑھ دردی ہونا

Related Words of "باڑھ":