بتی کے معنی
بتی کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ بت + تی }
تفصیلات
iسنسکرت زبان کے اصل لفظ |وتری| سے ماخوذ |بتی| اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے ١٥٦٥ء کو "جواہراسرار اللہ" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["بچوں کا ایک کھیل","پگڑی کا بٹا ہوا پیچ","حیوانات کا گوشت جو پیٹھ کی ہڈی کے دونوں جانب ہوتا ہے","دیا سلائی","لاکھ کی قلم","وہ بنا ہوا فیتہ جو انگریزی لمپوں میں جلایا جاتا ہے","وہ بٹی ہوئی روئی یا کپڑا جسے چراغ میںجلاتے ہیں","وہ فتیلہ جس سے توپ بندوق سر کرتے یا آتشبازی میں آگ دیتے ہیں","وہ فتیلہ جو زخم میں دیا جاتا ہے","کھانے پینے کا سامان"]
وتری بتی
اسم
اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )
اقسام اسم
- جمع : بَتِّیاں[بَت + تِیاں]
- جمع غیر ندائی : بَتِّیوں[بَت + تِیوں (و مجہول)]
بتی کے معنی
دیے میں جوں بتی ہو یوں دہکتی ہے زباں مکھ میں کروں جس رات کے اندر بیاں سوز نہانی کا (١٧١٨ء، دیوان آبرو (ب) (ق)، ٧)
جلنا نصیب میں ہے تو ہو کچھ فروغ ہی بتی کی جارہہے تن لاغر چراغ میں (١٩٢١ء، اکبر، کلیات، ١: ٢٥)
"ہاتھ سے چھوٹ کر جلتی ہوئی بتی جاپڑی۔ (١٩٠٦ء، الحوق و الفرائض، ٨:١)
پہاڑوں کے اندر ہے رستہ جہاں وہاں دن کو روشن ہوئیں بتیاں (١٩٣٢ء، بے نظیر، کلام بے نظیر، ٣، ٢)
چارہ گر جاے تعجب نہیں گر بن جاوے سوزش عشق سے بتی مرے ناسور کی شمع (١٨٤٩ء، کلیات ظفر، ٥٠:٢)
"بتی . لاکھ کا ڈنڈا جس کے منھ کو آگ پر گرما کر چوڑی بڑھانے کا فرما تیار کرتے ہیں۔" (١٩٤١ء، اصطلاحات پیشہ وراں، ٨٢:٤)
"تنکا شمس کی آنکھیں میں جا پڑا . تو صنوبر نے اپنی اوڑھنی کی بتی بنا کر تنکا نکالا۔" (١٩٢٩ء، تمغۂ شیطانی، ٢٢)
"جب توپوں کو بتی دکھائی گئی پہاڑ اور جنگل جو اس باختہ ہوئے۔" (١٩٠٣ء، انتخاب توحید، ٥٨)
ہر مرتبہ سن جاتا ہے منھ ننھے میاں کا بتی ترے رکھواؤں گا چراح غنی سے (١٩١٢ء، شمیم، از اوراق متعلق بغلور، ٣)
"املا نویسی میں لڑکے سوا قلم کے بتی سے ہرگز نہ لکھیں۔" (١٨٨٩ء، دستورالعمل مدرسین، ١٢)
"معمولی کھپریل میں بانس اور بتی کا ٹھاٹھ باندھا جاتا ہے۔" (١٩١٣ء، انجینیرنگ بک، ٢٣)
وردیاں شتری بانات کی پہنے بتیاں سروں پر باندھے۔" (١٩٤٤ء، دلی کی چند عجیب ہستیاں، ٥١)
بتی کے مترادف
چراغ, ڈوری, فیتہ
آذدفہ, اگر, بات, چراغ, خوراک, درتی, دوڑ, دھاگا, دیا, روشنی, شافہ, شمع, فتیلا, فیتہ, گفتگو, لفظ, ڈوری
بتی english meaning
(Plural) of حالت circumstancesa subordinate officeragonyany sort of lampany stick like thingbeing on the point of deathcandleconditionselectric lightfactslamplightparticularsplug (for wound,etc)statessuppositorywick
شاعری
- چراغ میں بتی پڑی
لاڈو میر تخت چڑھی - ترے سر پہ یہ ایسی کیا بتی ہے
کہ افتاں اور خیزاں بھاگتی ہے - بتی داس ہوا دیس ہور رات کا
انند عیش عشرت دیکھ اس دھات کا - اسباب سوں دنیا کے بے غرض ہوں سدا میں
بن تیل ہور بتی ہے روشن چراغ میرا - خزاں گج بتی کی جونا اچہ موکے
کل اس کی چھاتی پو ماری مو کے - وہ دین ہوئی بزم ِ جہاں جس سے چراغاں
اب اُس کی مجالیس میں نہ بتی نہ دیا ہے - دِیوا دل ، بتی دم، مندھر جسم ہے
اگن جیو، ہور تیل تج اسم ہے - کیا شام سے اندھیر ہے ہی چاندنی خانم
سنجھ بتی کے بھی وقت اجالا نہیں رہتا - کدم کیچ سیوال بالا ہوا
بتی عود کی سولھوالا ہوا
محاورات
- بتی بنا کر رکھ چھوڑوں (کون میں لے لو)
- بتی بول جانا
- بتی چڑھانا
- بتی دانت کی بھاکا خالی نہیں جاتی
- بتی دکھانا
- بتی لے کر چندھیر ڈھونڈنا
- بتیس دانت کی بھاکا خالی نہیں جاتی
- بتیس دانتوں میں زبان
- بتیس دانتوں میں زبان (ہونا)
- بتیس دانتوں میں زبان کی طرح رہنا