بحال کے معنی

بحال کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ بَحال }

تفصیلات

iعربی زبان سے ماخوذ اسم |حال| کے ساتھ فارسی حرف جار بطور سابقہ لگنے سے |بحال| مرکب بنا۔ فارسی ترکیب ہے اور فارسی سے ہی اردو میں ماخوذ ہے بطور اسم صفت مستعمل ہے۔ ١٧٠٧ء کو ولی کے کلیات میں مستعمل ملتا ہے۔, m["اچھی حالت میں","اصلی حالت پر","پھر مقرر کیا ہوا","جیسا پہلے تھا","دوبارہ کام پر لگایا ہوا","دیکھئے: علیحدہ","رکھا ہوا","صحت یافتہ","نوکری پر","کام پر (رکھنا۔ رہنا۔ کرنا۔ ہونا کے ساتھ)"]

اسم

صفت ذاتی

بحال کے معنی

١ - اپنی اصلی حالت پر، قائم، برقرار۔

"روپ کے چوٹ کچھ نہیں آئی اس کے حواس بھی بحال تھے۔" (١٩٤٤ء، افسانچے، کیفی، ٢٢٣)

٢ - کسی کے حوالے کیا گیا، تصرف میں دیا گیا، سپرد۔

 عزل مجنوں کے بعد مجکوں ولی صوبۂ عاشقی بحال ہوا (١٧٠٧ء، ولی، کلیات، ٤٣)

٣ - مقرر، مامور۔

 ملازمت سے نہ حر برطرف رہا دم بھر ادھر سے کٹ گیا چہرہ ادھر بحال ہوا (١٩١٢ء، شمیم، مجموعۂ اسلام، ١١)

٤ - ہٹائے جانے کے بعد پھر اپنے مقام یا جگہ پر واپس، سابق کی طرح مقرر۔

 جس کی موقوفی ہوئی ہوتا نہیں وہ پھر بحال عشق کی سرکار میں قانون جاری ہے یہی (١٩٠٥ء، یادگار داغ، ١٧٤)

٥ - جاتے رہنے یا جاتی رہنے کے بعد پھر میسر یا حاصل۔

"اللہ نے اس کی دعا قبول فرمائی اور اس کی ماں کی بینائی بحال کر دی۔" (١٨٨٤ء، حکایات پنجاب، ٣:١)

٦ - تندرست (مرض وغیرہ کے بعد)، اچھا، صحت مند۔

 لالے کے زخم دل کا بھی اب رندمال ہے دھبا سا رہ گیا ہے طبیعت بحال ہے (١٩٦٢ء، مراثی نسیم، ١٣٧:١)

٧ - بشاش، خوش، تر و تازہ

"بادشاہ کا چہرہ بحال نظر آتا ہے اور سرخ و سفید ہو گیا ہے۔" (١٩٤٠ء، الف لیلہ و لیلہ (انجمن)، ٤٠:١)

بحال کے مترادف

برقرار

بدستور, برقرار, تروتازہ, تندرست, خرم, خوش, سرسبز, شاداں, طبیعت, فرحاں, قائم

بحال english meaning

& Adv- in the usual statein the former stateas beforein status quoin a good state or conditionwellin good health; flourishingprosperouswell-to-do; establishedconfirmedmaintained; re-established reinstatedrestored (to health or office); in officein work or serviceblestflourishingin statu quoin the usual staterecoverrefreshedreinstatedrestored (to health)to beat severelyto rejectto vomit

شاعری

  • اُس کا خرام دیکھ کے جایا نہ جائے گا
    اے کبک پھر بحال بھی آیا نہ جائے گا
  • تمھاری میری محبت بحال کیسے ہو!
    تغیّرات پہ قائم ہے وقت کی بنیاد
  • شبہا بحال سگ میں اک عمر صرف کی ہے
    مت پوچھ ان نے مجھ سے جو آدمی گری کی
  • بہنیں پکارتی تھیں کہ بھیا ترے نثار
    سینوں کو پیٹتی تھیں خواصیں بحال زار
  • ولی جہاں کے گلستان میں ہر طرف ہے خزاں
    ولے بحال ہے ووسرو گل عذار ہنوز
  • الٰہی دہر میں قائم وقار آل رہے
    الٰہی حرمت آل نبی بحال رہے
  • عزل مجنوں کے بعد مجکوں ولی
    صوبہ عاشقی بحال ہوا
  • ملازمت سے نہ حر برطرف رہا دم بھر
    اَدھر سے کٹ گیا چہرہ اِدھر بحال ہوا
  • یہ ناخوشی سے بتاں کا مجھے خیال نہیں
    مزاج دل کا مرے اندنوں بحال نہیں
  • فیض نسیم مہر و وفا سوں جہاں میں
    گلزار تجھ جہان کا ہے اب تلک بحال

محاورات

  • بحال رکھنا
  • بحال کرنا
  • بحال ہونا
  • جی بحال ہونا
  • چہرہ بحال ہونا
  • دل ‌بحال ‌ہونا
  • ساکھ بحال ہونا
  • طبیعت ‌بحال ‌رہنا
  • طبیعت بحال ہونا
  • مزاج بحال ہونا

Related Words of "بحال":